Smog Dhuwan Mili Aaloda Dhund

0
2
Smog Dhuwan Mili Aaloda Dhund
Smog Dhuwan Mili Aaloda Dhund

Smog Dhuwan Mili Aaloda Dhund

Smog Dhuwan Mili Aaloda Dhund

عائزہ ظہیر
آج کے انسان نے بے حد ترقی کرلی ہے مگر اس ترقی کے جہاں ثمرات حاصل ہوئے وہیں بے شمار نقصانات بھی اٹھانے پڑے ہیں ۔ہم انسان کو درپیش دیگر مسائل کی بات کرتے ہیں تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ ماحول جس میں ہم سانس لے رہے ہیں اس کی بات نہ کی جائے ۔صنعتی انقلاب نے جہاں ہماری زندگیوں کو یکسر بدل کر رکھ دیا وہیں ماحول میں بھی بے شمار تبدیلیاں رونما ہوئیں اور انہی تبدیلیوں میں سے ایک ماحولیاتی آلودگی بھی ہے ۔


سردیوں کے موسم میں ہم آئے دن خبروں میں سنتے ہیں کہ کل عالم سموگ کی لپیٹ میں ہیں اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں بھی سننے میں آتا رہتاہے۔ آلودگی بذات خود ایک بہت بڑا مسئلہ ہے مگر اس کے نتائج میں سے ایک بھیانک نتیجہ سموگ بھی ہے ۔

عام آدمی کے لیے یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ سموگ کیا ہے ؟اس کے اثرات اور اس سے بچاو کی تدابیر کیا کیا ہیں ؟
لفظ سموگ انگریزی زبان کے الفاظ ”سموک “اور ”فوگ“سے نکلا ہے ۔

جس کا مطلب ہے ”دھواں ملی آلودہ دھند ہے “سردیوں میں ہوا میں موجود نمی درجہ حرارت میں کمی کے باعث منجمد ہونا شروع ہو جاتی ہے جسے ہم کنڈ ینسیشن کا عمل کہتے ہیں جو عمل تبخیر کا اُلٹ ہوتا ہے ۔تاہم ہوا میں موجود نمی موسم سرما میں سفید رنگ کی دھند کا باعث بنتی ہے جو کہ عمومی سی بات ہے ۔
مگر خطرے کی بات یہ ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے یہ دھند آلودہ ہونا شروع ہو گئی ہے اور اس دھوئیں سے مل کر یہ زہریلی دھند بنا دیتی ہے ۔سموگ عام طور پر کار بن ڈائی آکسائیڈ ،کاربن مونو آکسائیڈ اور فضا میں ہائیڈروکاربنز کی بڑی مقدار میں موجود گی کے باعث بنتی ہے ۔یہ عناصر عام طور پر گاڑیوں کے دھوئیں میں موجود ہوتے ہیں جو فضا میں سورج کی روشنی کی موجودگی میں ری ایکشن کرکے پیلی یا گدلے رنگ کی دھند پیدا کرتے ہیں جو حد نگاہ کو خطر ناک حد تک کم کر دیتی ہے ۔
آئے دن ہم خبروں میں سنتے ہیں کہ سموگ کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہونے کے باعث گاڑیوں میں تصادم ہو گیا جس کی وجہ سے بے شمار مالی اور جانی نقصانات ہوتے رہتے ہیں ۔سموگ نہ صرف ٹریفک کے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے بلکہ یہ سانس اور جلد کی بیماریوں کا بھی موجب بن رہی ہے بچوں اور بوڑھوں کو خصوصاً سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے ۔وہ دمہ،برونکائٹس اور پھیپھڑوں کے دیگر عارضوں میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں سموگ دل کے عارضے اور یادداشت کی کمزوری کے عارضے ”الزائمر“کا بھی سبب بن سکتی ہے۔
ماں کے بطن میں پلنے والے بچے بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں ان کی آنکھوں اور جلد کو بے حد نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق کم وبیش ملک کے اسی فیصد لوگ آلودہ فضا میں سانس لے رہے ہیں تاہم حکومتی سطح پر سموگ کے خاتمے کے لئے اقدامات ہونے چاہیے ۔جن علاقوں میں درخت کم ہیں وہاں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے ۔پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنایا جائے تا کہ ذاتی گاڑیوں کا استعمال کم ہو۔عوام کی آگہی کے لیے مہم چلائی جائے جس میں لوگوں کو سموگ سے بچاو کی تدابیر بتائی جائیں ۔
اگر حکومت اس طرف توجہ نہیں دیتی تو ہمیں قومی اور ذاتی طور پر اقدامات کرنے چاہیے جیسے کہ دھند کے اوقات میں دروازے کھڑکیاں بند رکھیں ۔بچوں اور بوڑھوں کا خاص خیال رکھیں ،باہر نکلتے وقت چہرے کو ماسک سے ڈھانپ لیں ،پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں ،گاڑیوں اور دھواں پیدا کرنے والی چیزوں کا کم سے کم استعمال کریں ۔ہمیں عوامی سطح پر ہی اس سموگ سے لڑنا ہو گا کیونکہ حکومت کا رویہ تو انسانی زندگی کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہے ۔
میں نے کہا کہ درد ہے اس نے کہا ہوا کرے
میں نے کہا کہ مرتا ہوں اس نے کہا مرا کرے
میں نے کہا کہ سانس بھی رک رک کے آرہی ہے آج
ایسا نہ ہو کہ چل بسوں اس نے کہا خدا کرے

تاریخ اشاعت: 2019-03-24

Aisha Zahir
Today’s man has made a lot of progress, but there is also a lot of losses to take place where growth is achieved. We talk about other issues related to human being, so it is not possible that the atmosphere in which we breath Do not talk about it .Only the revolutionary revolution changed our lives, there were many changes in the environment and there is an environmental pollution of these changes. Smog Dhuwan Mili Aaloda Dhund

In the winter season, we hear news in the news that tomorrow the whole world is in the wrapping wings and it comes to hear about its implications. Pollution itself is a big problem, but one of its outcome results as well.
It is very important for a common man to know what Samoo is? What are the measures and measures to avoid it?
The word Samuu has been derived from the words “English” and “Fog”. Smog Dhuwan Mili Aaloda Dhund

Which means “smoke is mixed with flame frozen”, due to lack of moisture temperature in the air in the air starts frozen, which we call the process of cold enclosure that reduces the process of moisture. Humidity exists in the air. Winter is the result of white fog, which is normal. Smog Dhuwan Mili Aaloda Dhund
But the danger is that due to environmental pollution, the fog has started to be polluted and this poison makes it poisonous fog.
Smog usually occurs due to carn dioxide, carbon monoxide and large quantity of hydrocarbon in the atmosphere. These elements are usually present in the smoke of the vehicle, which react in the presence of sunlight in the atmosphere. By making yellow or saddle colored fog, which reduces the extent of the extent to the risk.
On the coming day, we hear in the news that due to the shortage of view due to Samoog, there was a collision in the vehicles which caused financial losses and loss.
Smoke not only produces difficulties for traffic, but it is also being said of breath and skin diseases, children and adolescents are especially having trouble breathing. They may also suffer from asthma, bronchitis and other lungs. Symptoms may also cause “alzheimer’s” inclining heart rate and weakness of memory.
The children who are in the mother’s orbit are not safe from it, their eyes and skin can be very bad.
According to a report, the same percentage of people of lesser poverty is breathing in a contaminated atmosphere, but measures should be taken to eradicate inflammation at the government level .In the areas there are trees, maximum shrubs are done. Improve public transport Be used to reduce the use of personal vehicles. Campaign should be conducted for the purpose of the public in which people should be told to avoid harm.

If the government does not pay attention to this, then we should take national and personal steps such as keeping the windows closed at the doors of the fog. Take care of the elderly and old ones, cover the face with the masks when exit, full-sleeved clothes Wear, use the least of the vehicles and the smoke-producing things. We have to fight this sympathy at public level because the government’s behavior is something similar to human life.
I said that he has pain
I said that he died, he said
I said that breathing is still coming today
It does not happen that the buses he said, do God
Date published: 24-03-2019.

sourceUrduPoint.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.