Health Is a Wealth

Salad

Salad

Salad

:کئی امراض سے محفوظ رکھتی ہے!

سلاد بنانا فن نہیں بلکہ آسانی سے کوئی بھی اس کی تیاری کر سکتا ہے ۔ہماری روایت ہے کہ ہر سالن کو دم دینے سے پہلے ہر ادھنیا شامل کرتے ہیں ،کیا آپ اس کے طبی فوائد سے واقف ہیں․․․․؟
ہرادھنیا نامی سبزی مانع تکسیدی صلاحیت تو رکھتی ہی ہے لیکن بڑھا ہوا کولیسٹرول بھی مناسب سطح پرلانے کے کیے مفید نسخہ ہے۔
پیاز، ٹماٹر ،ہری مرچ اور پودینے کے ساتھ کچو مربنانا بھی ہمارے کھانوں کا حصہ ہے ۔

دال چاول ہوں یا طاہری یا کوئی اور سادہ یاثقیل غذا اس کے ساتھ کچی کھائی جانے والی سلاد کا استعمال بھی کیا جاتا ہے ۔جو لوگ سلاد نہیں کھاتے وہ صحت کے اعتبار سے نقصان اٹھاتے ہیں کیونکہ ان سبزیوں کے اجزاء بیماریوں کے خلاف مدافعتی قوت بحال رکھنے کی جو صلاحیت رکھتے ہیں ۔

ایسے لوگ ان شفائی خصوصیات سے محروم رہتے ہیں ۔
سلاد میں جسمانی کمزوریوں کو دور کرنے کی خاصیت دیکھنا ہوتو روزانہ پابندی سے استعمال کرنے والوں کے چہرے اور عمومی صحت مندی کو دیکھیے ان کی جلد سرخی مائل اور کھلی کھلی نظر آئے گی۔

یہ لوگ جسمانی مشقت والے روز گاروں سے وابستہ ہوں تو تب بھی ذہنی وجسمانی تھکان کا اظہار نہیں کرتے۔فن تعمیرات سے متعلق افراد کو دیکھیے جو شوربے والے سالنوں کے علاوہ نان اور کچی پیاز یا ٹماٹر کا استعمال کرتے ہیں۔ایسے لوگ موسم کی کوئی شدت ہو تعمیراتی سرگرمیوں میں محونظر آتے ہیں۔
سلاد کی تیاری میں بعض اشیاء شامل کرکے اسے بہت زیادہ موثر اور کار گر خوراک بنایا جا سکتا ہے ۔اس مقصد کے لیے چند اجزاء ضروری ہیں مثلاً زیتون کا تیل سرکہ اور لہسن کا کردار۔
سلاد میں شامل سبزیوں ،ساگ وغیرہ میں دو چائے کے چمچ زیتون کا تیل،گنے ،سیب یا انگور کے سرکہ کے چند قطرے شامل کرلینے سے اس کی مانع تکسیدی(Anti Oxidant)صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔لہسن کو شامل کرنے سے امراض قلب کے مریضوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر لہسن کی بو ناگوار محسوس ہوتی ہوتو اسے تھوڑا سا بھون کر شامل کرلیں ۔ہرے دھنے اور پودینے یا سلاد کے پتوں کی مقدار بڑھا دینے سے یہ زودہضم بھی ہو جائے گی۔

:تلسی مفید ہے

سلاد کو مزید موثر اور خوشبو دار بنانا ہو تو تلسی کے چند پتے دھو کر سلاد میں شامل کرلیے جائیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تلسی والی سلاد کی مانع تکسیدی خاصیت 150سے200فیصد بڑھ جاتی ہے ۔تلسی ہاضم بھی ہے گرانی نہیں کرتی۔تلسی کی ایک قسم ہے جس کے پتے خوشبودار ہوتے ہیں،جن گھروں میں تلسی کا پودا ہوتا ہے وہاں عموماً مچھر نہیں آتے۔بستر پر چندپتے تلسی کے (تازہ)بچھا کر سونے سے بھی مچھروں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔موسمی بخار یعنی ملیریا فیور کو اتارنے اور روکنے کے لیے اس کا استعمال کارآمد ہوتا ہے ۔
اس کاسفوف ،جو شاندہ یا کالی مرچ لونگ وغیرہ ملا کر گولی کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے۔بدہضمی میں مبتلا افراد ہر روز کھانا کھانے کے بعد تلسی کے چار پانچ پتے چبالیں تو کئی امراض مثلاً بد ہضمی ،قے ،دمہ،
کھانسی اور گٹھیا وغیرہ سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔نیازبو کے پتوں اور پھولوں کے تازہ رس بچوں کی زکام،
گلے کے ورم اور سرکے بھاری پن کی شکایت رفع کرتے ہیں ۔تلسی کی دو مزید قسموں میں رام تلسی اور چھوٹی تلسی ہیں ۔فوائد سب کے یکساں ہیں۔

:سوئے کاساگ اور سفید زیرے کی خاصیت

موسم کی مختلف سبزیوں کی سلاد تیار کرتے وقت سفید زیرے کا پاؤڈرچٹکی بھر(بھنا ہوا یا بغیر بھنا ہوا)تازہ ادرک یا سوئے کا ساگ دو کھانے کے چمچ شامل کرلینے سے بھی سلاد کی اینٹی آکسیڈنٹ صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔مرغن غذائیں کھالینے والے خوراک ہضم نہ ہونے کی شکایت نہیں کرتے اور غذا جذب ہونے کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے۔

:گوبھی کونہ بھولیے

عام طور پر خواتین کھیرے ،ٹماٹر ،پیاز،گاجر،مولی ،سلاد کے پتوں اور پالک یا مولی ہی کو سلاد تصور کر لیتی ہیں،گوکہ یہ بھی اہم اجزاء ہیں لیکن بندگوبھی کے اجزاء میں سرطان کے خلاف مدافعت کرنے کی صلاحیت کے علاوہ قوتِ باہ میں اضافہ کرنے کی صلاحیت بھی موجودہے۔
سلاد تازہ ہو اور صاف پانی سے دھو کر بجائے پلاسٹک کی تھیلی کے سفید ململ کے کپڑے میں لپیٹ کررکھی جائے تو زیادہ دیر تک ہری بھری نظر آتی ہے ۔اس طرح کئی وٹامنز بھی ضائع نہیں ہوتے۔

Protects many diseases!:

Making salads, no one can easily manufacture art. Our tradition is that every typhoon adds before every year, you know about its health benefits ….?
Vegetarian vegetable called Haradnia is capable, but the increased cholesterol is also a useful prescription for the proper level.
Rough marrow with onion, tomato, green pepper, and vegetable is also part of our food.

Meal rice or taki or some other simple oral foods are also used as salads used to be cooked. Those who do not eat salads lose health, because the components of these vegetable restores the immune force against diseases. The ability to keep.
Such people are deprived of these healing qualities.
To see the characteristics of removing physical weakness in salad, the face and health of people using daily ban will see their skin heading and open open look.

These people do not express fatigue even though they are related to physical laboratory. See the people who want to build fabrics without using salt and rugged onions or tomatoes except for years of salt. These people have no weather Intensity is under construction activities.

By adding some items to salad preparation, it can be made very effective and careless food.
For this purpose some components are essential, such as olive oil vinegar and garlic roles.

Adding a few drops of two tea spoon olive oil, sugarcane, apple or vinegar vinegar in salads included in salads, saug etc. increases the capacity of anti-oxidant. Additionally, Patients can benefit if the smell of garlic feels uncomfortable, add it to a little while.
Increasing the amount of herbs and herbs or salad leaves will also be intriguing.

Telescope is useful:

If you have to make salads more efficient and fragrant, then some leaves of basil should be included in salads. These experts say that there is 150 to 200 percent increase in the sedimentary salad intake value. There is also no digestive digestion. There is a type of leaves that are fragrant, the homes where Tashi plant is usually not mosquito.
Sleeping on the bed can be protected from mosquitoes by stirring (fresh). It is useful for stopping and preventing malaria fever.
Kassafov, which is mixed with shrimp or black pepper etc, is used in tablet form. After eating food every four days of Tasisi, after eating food, many diseases such as malnutrition, dizziness, asthma,
Cough and arthritis can be protected from etc.
The new juice of the newborn and flowers, the juice of children,
Rumorrhoids and acute heavyweight complains. Ram in two more varieties: Basil is a tissue and small silk .The benefits are all the same.

Wine Causes and White Bottom Properties:

While preparing salad of different vegetarian syrup, adding salty two meal spoon (white or without baked) throughout white powder powderchild also increases salad anti-oxidant capacity.
Poultry nutritious foods do not complain of digestive food and the ability to absorb diet also increases.

Cabbage corn brown:

Women generally consider cats, tomato, onions, carrots, pulses, salads, and spinach or salty, as well as the main ingredients, but in addition to the ability to curb cancer against cervical organs The ability to increase the arms also exists.
Salad is fresh and cleaned with clean water, rather than wrapped in a plastic bag with white woolen cloth, it seems too late. Many vitamins are also not lost.

sourceUrduPoint.com.

 

Tags

Related Articles

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error

Enjoy this blog? Please spread the word :)

Follow by Email
Share
Close
Close