Health tips

Podina Qudrat Ka Khushbodar Tohfa

Podina Qudrat Ka Khushbodar Tohfa

 

Podina Qudrat Ka Khushbodar Tohfa نسیم حسین
پودینہ سے متعلق ایک بڑی دلچسپ کہانی مشہور ہے کہ قدیم یونانی دیو مالائی شخصیت پرسی فون جو پلوٹو کی حاسد بیوی تھی نے ‘ایک خوبصورت کنیز منتھ کو ختم کرنا چاہا تو پلوٹو نے دخل اندازی کرتے ہوئے منتھ کو پودینہ یعنی منٹ میں تبدیل کر دیا جو اپنی خوشبو کے لحاظ سے بے مثال ہے دلچسپ بات ہے کہ خوشبودار پودینہ قدیم یونان اور رومن دور میں بطور تاج پہنا جاتا تھا۔

پودینہ کو گھروں اور عبادت گاہوں کی زینت بنایا جاتا تاکہ تازہ اور خوشبودار ہوا آرپار ہو سکے ۔
قدیم یہودی بھی اپنے سینے گاگ کے فرش پر پودینہ رکھا کرتے تھے ‘تاکہ ہر قدم پر پودینہ کی مہک معطر جاں بن سکے۔پودینہ میزبانی کا استعارہ ہے ‘قدیم یونانی اور رومن کھانے کی میز پر پودینہ رگڑ ا کرتے تھے ‘جس کا مطلب دل کی گہرائیوں سے مہمان کو خوش آمدید کہنا ہوتا تھا۔

تاریخی ریکارڈ کے مطابق مشہور رومن نیچر لسٹ پلنی نے کہا تھا کہ ”پودینہ کی خوشبو ہماری روحوں کو تازہ کر دیتی ہے ۔“یہ ایک حقیقت ہے کہ پودینے کی خوشبو توانائی کی سطح میں اضافہ کرتی ہے۔
قدیم یونان اور رومن پودینہ غسل کے پانی میں ڈال کر فرحت حاصل کیا کرتے تھے ایک آیور یدک روایت کے مطابق جب ہمارے جسم کی مخصوص توانائی کی طاقتیں دماغ اور نروس سسٹم کو کنٹرول میں لیتی ہیں ‘تو زہریلے اثرات پیدا ہوتے ہیں ۔ایسے میں پودینے کے پتے مخصوص توانائی کو پورے جسم میں پھیلا دیتے ہیں ۔اس عمل سے نہ صرف فرحت حاصل ہوتی ہے بلکہ دماغ کھل جاتا ے اور دماغی اور جذباتی بھارتی پن اور ٹینشن کا خاتمہ ہوتا ہے اور ہم خود کو دوبارہ توانا محسوس کرتے ہیں ۔پودینہ روح اور جسم کو فرحاں وشاداں کرنے کے لیے بے مثال ہے ۔
پودینہ کا جوس اس مقصد کے لیے بہترین ذریعہ ہے اور یہ اعصاب کو پر سکون رکھتا ہے ۔بہت سے حکماء کے نزدیک پودینہ دماغ اور جسم کو سکون دیتا ہے ‘جبکہ ماہرین کے نزدیک پودینہ میں موجود ضروری وٹامن ‘معدنیات اور تیلوں کی موجودگی اسے صدیوں سے شفائی خصوصیات پر مبنی پودا بنائے ہوئے ہے اور بہت سی بیماریوں کا علاج ہے ۔ایک حالیہ سائنٹفک سروے کے مطابق پودینہ میں موجود تیل میں اعلیٰ درجے کا وٹامن Aاور Cفلوونائیڈ ز اور مینتھول ‘فائبر ‘فولاد ‘تانبہ‘کیلشیم فولک ایسڈ اور اومیگا تھری پائے جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ پودینے میں اسکوربک ایسڈ بھی موجود ہے اور پوٹاشیم اور مینگنیز بھی ‘یہ تمام عناصر بیماریوں کو دور بھگاتے ہیں ۔
بحیرہ روم کے باشندے ایک کپ چائے میں پودینہ کی ایک ٹہنی ڈال کر اسے نظام ہضم کی خرابی میں استعمال کیا کرتے تھے ۔خاص طور پر مرغن غذا کے بعد پودینہ کی چائے پینا ایک روایت بن گیا تھا۔یہی روایت مراکش کے قدیم شہریوں کی بھی پودینہ کی چائے نظام انہضام کی کئی تکالیف کو دور کرتی ہے تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پودینہ کے تیل میں موجود مینتھول نظام ہضم کی آنتوں کی دیواروں کو سکون بخشتی ہے اور غذا کو ہضم کرنے والی مائع کو متحرک کرتی ہے اس طرح خوراک صحتمند انداز میں ہضم ہو جاتی ہے آیورویدک ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پودینہ کی گرم چائے کھانسی دور کرنے کے ساتھ ساتھ سینے کی بلغم کا بھی صفایا کرتی ہے ۔
پودینہ کی چائے نظام تنفس کی مختلف الرجیز کے خاتمے کے لیے بھی مفید ہے ۔ایک روایت کے مطابق پودینہ کی چٹنی جوڑوں کے درد کا خاتمہ کرتی ہے ۔اسے جوڑوں پر ملا جاتا ہے اور آدھے سر کے درد میں اسے کنپٹیوں اور پیشانی پر ملنا مفید رہتا ہے پودینہ کی چٹنی کے استعمال سے جوڑوں اور سر کے درد میں فوری اضافہ حاصل ہوتا ہے ۔ایک تازہ ترین ریسرچ میں ثابت کیا گیا ہے کہ چٹنی میں موجود تیل عضلات کو فوری سکون پہنچاتا ہے یوں درد کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۔پودینہ کی چٹنی کھانے سے جلدی امراض مثلاً ایگز یما کا خاتمہ ہوتا ہے پودینہ میں موجود اینٹی بیکٹیریل عناصر جلدی امراض کو ختم کر دیتے ہیں ۔
پودینہ ٹانسلز کا بھی بہترین علاج ہے ۔
جب ٹانسلز کی شدید تکلیف واقع ہوتو پودینہ کے عرق کے حصول کے لیے پودینہ کے پتوں کو پانی میں اُبال کر اس پانی سے غرارے کرنے سے ٹانسلز کا حملہ کوسوں دور چلا جاتا ہے ۔جدید سائنسی ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ ٹانسلز کی تکلیف میں پودینہ کے پتوں سے غرارے کرنے کے دوران مینتھول کے جو بخارات اُٹھتے ہیں ‘وہ ٹانسلز کی شدت کم کرتے ہیں ۔یہ عرق نظام تنفس کی بیماری کورائزہ میں بھی نہایت مفید ہیں ۔
پودینہ اپنی گوناگوں خوبیوں کو بناء پر صدیوں سے انسانوں کو شفا بخش رہا ہے اب سرطان کے مریضوں کے علاج میں بھی پودینہ کی افادیت سامنے آئی ہے ۔جدید اور تازہ ترین سائنسی ریسرچ کے مطابق پودینہ کا پودا مختلف الا قسام ٹیو مر کی نشوونما پر بھی اثر انداز ہوتا ہے ۔

Naseem Hussain
A great fascinating story about the plant is famous that the ancient Greek goddess of the ancient person, the father of the Pluto, was the proportionate wife of ‘Plauding a beautiful Kanishi, so Pluto interrupted and changed the transfer into a plant in minutes. It is unique to your perfume, it is interesting that the fragrant plant was worn as a crown in ancient Greeks and Roman times.

The plant was made to be decorated with homes and worship so that fresh and fragile air could be arranged.
Ancient Jews also planted on their chest carrots’ plants so that they could become vegetable on every step. Puppina is the repertoire of ‘Ancient Greeks and Roman dining table’ which means the heart There was a great deal of welcome to the guest.
According to the historical record, the famous Romantic Naturalist, Panyey said, “the fragrance of the plant refreshes our souls.” This is a fact that the fragrance of the plant increases the energy level.
Ancient Greeks and Roman plants used to get perfected in the bath of water, according to an Ayurvedic tradition, when the power of our body’s special energy forces control brain and nervous system, then poisonous effects occur. Podina Qudrat Ka Khushbodar Tohfa
Fruit leaves spread specific energy throughout the body. This process does not only get frustration, but the brain opens, and the brain and mental emotional penetration and tension is eliminated and we feel self-relieved again. Pupina is unique for the soul and the body to be completely disrespectful.
Plant juice is the best source for this purpose and it keeps nervous on the nerves.
Near the majority of the plants, the plant gives comfort to the brain and the body, while the essential vitamins in the plant near the experts’ the presence of minerals and oils is making it based on centuries-based characteristics and treats many diseases. According to the scientific survey, high blood vitamins in the vitamin A and C fluonide Z and manolol ‘fiber’ feldad ‘copper’ calcium folic acid and omega bags are found. Podina Qudrat Ka Khushbodar Tohfa
Apart from this, there is also a scorebuck acid in the plant and also Potassium and Manganese also, ‘all these factors cause distress.
The Mediterranean inhabitants used to take a stroke of a plant in a cup of tea and used it to digestive system digestion. In fact, after drinking chicken, drinking the tea of ​​the plant became a tradition. This tradition also has the ancient citizens of Morocco The plant’s tea reminds many of the digestive system of digestion. Researchers also say that the matholithic system in the vegetable oil, the intestinal intestines of the digestive cells, and the digestive liquid dynamics, such as food A healthy way of digestion is also known as Ayurvedic experts, as well as removing the hot tea cough as well. It also cleanse the blood glucose.

The plant tea system is also useful for the removal of different alzalysis of respiratory. According to a tradition, the sauce sauce eliminates the pain of joints .It is found on the joints and it is helpful to get it on the heads and forehead in half a headache. The use of the plant sauce gives an immediate increase in the joints and headaches of the headache. A recent research has proven that the oil present in the sauce brings immediate comfort to the muscles, thus the pain ends. Podina Qudrat Ka Khushbodar Tohfa
Anti-bacterial elements in the plant eliminate skin diseases due to acne, such as eczema emma due to eating of sauce sauce.
The plant tonsils also have the best treatment.
When the tons of acute disorders occur, then for the harvest of the plant, boiling the leaves of the water in the water, the water of the trunks moves away from the water.
Modern scientific research has proven that in the troubles of the tonsils, when the maths arise during the frying of the leaves of the plants, they reduce the severity of the tancles .This system is very useful in breathing system as well.
The plant has made its odorous qualities but has been healing humans since centuries. Now the treatment of cancer patients has also improved in the past. According to the latest and latest scientific research, the plant of the plant is also based on different types of teyr miras. Affects Podina Qudrat Ka Khushbodar Tohfa 

source UrduPoint.

Tags

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error

Enjoy this blog? Please spread the word :)

Follow by Email
Share
Close
Close