Face & Skin Issues

Mosam E Sarma Mein Jild Ki Hifazat

Mosam E Sarma Mein Jild Ki Hifazat

Mosam E Sarma Mein Jild Ki Hifazat

سر دی کے مہینوں میں خواتین اپنی جِلد کی حفاظت کے لیے بہت فکر مند ہو جاتی ہیں ۔ان میں سے بہت سی خواتین پہلی بارنمی پیدا کرنے والی کریم (MOISTURIZER)کا استعمال یہ سمجھ کر شروع کر دیتی ہیں کہ انھوں نے مسئلے کا حل پا لیا ہے ،لیکن حقیقت یہ ہے کہ موسم کوئی سا بھی ہو ،جِلد کی مناسب حفاظت کے لیے محض نمی پیدا کرنے والی کریم پر انحصار کر لینا کافی نہیں ہوتا ۔


جِلدکی صحیح معنوں میں حفاظت کے لیے آپ کو معمول بنانا پڑے گا۔اچھی بات یہ ہے کہ اس معمول میں جوآسان طریقوں پر مشتمل ہے ،صرف پانچ منٹ صَرف ہوتے ہیں اور اگر آپ نے ایسی مصنوعات کا انتخاب کیا ہے ،جو معیاری ہیں اور آپ کی جِلد کے لیے موزوں بھی ،تو اس کے نتائج فوری طور پر نظر آنے لگیں گے۔

چہرے کی بہتری کے لیے جوکچھ بھی کیاجائے ،وہ اگر سونے سے کچھ پہلے ہوتو یہ بہترین وقت ہوتا ہے ،کیوں کہ آپ اپنی جِلد کو میک اپ اور دن بھر میں ماحول سے جِلد پر جمع ہونے والی تمام آلود گیوں سے صاف کرسکتی ہیں ۔

اس کام کے لیے آپ کپڑے کے ایک صاف ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈبو کر اپنے چہرے کے اتنے قریب لائیں کہ اس میں سے نکلتی ہوئی بھاپ چہرے کی جِلد میں پیو ست ہو کر مساموں کو کھول دے۔یہ عمل ڈیڑھ منٹ تک جاری رکھیں ۔
جب مسامات کھل جائیں تو گرم پانی سے اپنے چہرے اور گردن کو دھوئیں ۔جِلد کی صفائی کی کسی کریم میں تھوڑا ساپانی ملا کر اسے اپنے بھیگے ہوئے چہرے پر ملیں ۔اب اپنی انگلیوں یا ایک نرم برش سے چہرے اور گردن پر گو لائی میں ۳۰سیکنڈ تک مالش کریں ۔پھر چہرے اور گردن کو نیم گرم پانی سے دھو کر تو لیے سے خشک کرلیں ۔بہتر ہو گا کہ صابن کے بجائے چہرے کو صاف کرنے کے لیے کوئی ایسی کریم استعمال کریں ،جو آپ کی جِلد کے لیے موزوں ہو۔آنکھوں کے گرد کی جِلد نازک ہوتی ہے ،اس لیے اس کی صفائی بڑی احتیاط سے کریں ۔
صاف سوتی کپڑے کے ایک ٹکڑے کو گیلا کریں اور اس سے چہرے کو اچھی طرح صاف کر لیں ۔اب آپ کی جِلد نمی پیدا کرنے والی کریم کے استعمال کے لیے تیار ہے ۔
اب آپ منتخب کردہ نمی پیدا کرنے والی کریم اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں ۔چوں کہ آپ کی جِلد اچھی طرح صاف ہو چکی ہے ،اس لیے اس وقت یہ کریم پوری طرح اپنا کام دکھائے گی ۔اب آپ اطمینان کی نیند سو سکتی ہیں ،کیوں کہ آپ وہ سب کچھ کر چکی ہیں ،جو آپ کی جِلد کی حفاظت کے لیے ضروری تھا۔
یاد رکھیے جِلد کی حفاظت کا کوئی بھی طریقہ کا ر صرف اسی وقت درست نتائج دے سکے گا،جب اس پر پابندی کے ساتھ عمل کریں گی۔اگر آپ مذکورہ بالا طریقے اختیار کرلیں گی تو آپ کی جِلد سردی کے موسم میں تروتازہ اور شاداب رہے گی ۔

تاریخ اشاعت: 2019-03-24

In the months of winter, women are very worried about protecting their skin. Many of these women start using the first Breadmithers to begin to understand that they have a solution to the problem. It is taken, but the fact is that the weather is no matter, it is not enough to have a dependent on the moisture cream just for proper skin protection.

In the meantime you will have to make a normal routine for the safety. The simple thing is that there are just two ways in common, there are only five minutes and if you have chosen a product that is standard and you Suitable for the skin, its results will look instantly.

Whatever you can do for the improvement of the face, it is the best time for some time before sleeping, because you can clean your skin with all the dirty substances that make up quickly and from the environment.

For this work, you should dip a clean piece of cloth in a warm water and bring so close to your face that the steam coming out of the face stops in the face of the face and open the masam. Keep this process for a half minute.
When the Masamat is opened, wash your face and neck with hot water. A little cleaner mixed with a creamy cream should be found on your wet face. Mosam E Sarma Mein Jild Ki Hifazat
Now massage your fingers or a soft brush to face face and neck for 30 seconds. Then wash the face and neck with semi-hot water and dry it dry. It will be better to clean the face rather than soap. Use a cream that is suitable for your skin. The skin around the skin is delicate, so carefully make it clean.

Weten a piece of clean cotton cloth and clean the face well. Now your skin is ready to use moisture cream.
Now you apply the selected moisture cream on your face and neck .Child your skin is well cleaned, so that cream will showcase your work perfectly .You can sleep sleeping, Because you’ve done everything that was necessary to protect your skin.
Remember that any skin care method can only give accurate results at the same time, when it will be implemented with ban. If you choose the most appropriate method, then your skin will be hot and cold in the cold season. Will be
Date published: 2019-03-24.

sourceUrduPoint.

Tags

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close