Health Is a Wealth

Methi Health guard

Methi Health guard

Methi Health guard

سوندھی خوشبو اور ہرے پتوں والی میتھی موسمِ سرما کی خاص سوغات ہے ۔یہ صحت کے لیے بہت مفید سبزی ہے ۔میتھی سے کئی قسم کی ڈشیں بنائی جاتی ہیں ،مثلاً میتھی آلو ،میتھی قیمہ اور میتھی کے پراٹھے وغیرہ ۔میتھی سے بنے کھانے خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں ۔یہ بہت ذوق وشوق سے ہر گھر میں پکائے اور کھائے جاتے ہیں ۔

میتھی اور پالک کوگوشت کے ساتھ بھی پکایا جاتا ہے ۔یہ ڈش بہت مزے دار ہوتی ہے ۔وہ افراد جو خون کی کمی اور کم زوری کا شکار ہوں ،ان کے لیے یہ مفید ڈش ہے ۔
چہرے کی رنگت نکھارنے اور چمک پیدا کرنے کے لیے میتھی اور ٹماٹر کو ہلکی آنچ پر پکا کر کھا یا جائے تو فائدہ ہوتا ہے ۔بالوں کی بھر پور نشوونما اور افزایش کے لیے بھی میتھی کو اپنی غذاؤں میں زیادہ شامل کرنا چاہیے
۔

مختلف کھانوں میں سوکھی میتھی بھی شامل کی جاتی ہے ،جس سے ذائقے اور لذت میں اضافہ ہوتا ہے ۔کمر اور جوڑوں کے درد میں اگر میتھی دانے کی کھچڑی پکا کر دیسی گھی کے ساتھ کھائی جائے تو فائدہ ہوتا ہے ۔

میتھی بھوک بڑھاتی اور ہاضمے کو بہتر کرتی ہے ۔
میتھی دانوں کا قہوہ پینے سے حلق کے امراض دُور ہوجاتے ہیں ۔قہوہ بنانے کے لیے دو گلاس پانی لے کر اس میں ایک کھانے کا چمچہ میتھی دانہ شامل کرکے اس قدر جوش دیں کہ ایک گلاس پانی رہ جائے ۔پھر اس میں شہد ملا کر پییں ،کھانسی میں افاقہ ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ حلق کی سوزش ،بلغم اور گلے میں درد کی شکایات کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے ۔دمے میں مبتلا افراد کو بھی یہ قہوہ فائدہ پہنچاتا ہے ۔

جن افراد کو چکر آتے ہوں ،نقاہت محسوس ہوتی ہویا تھکن کا شکار ہوں ،ان کے لیے بھی میتھی ٹانک کا کام کرتی ہے ،کیوں کہ اس میں فولاد ہوتا ہے ۔بڑھتے ہوئے،خاص کر اسکول جانے والے بچوں کو بھی میتھی ضرور کھلانی چاہیے۔
بالوں کی شکایات رفع کرنے کے لیے میتھی مفید ہے ۔میتھی دانوں کو اُبال کر اس کے پانی سے سردھونے یا اس کے پتوں کو پیس کر تیل میں شامل کرکے دو گھنٹے تک سر میں لگانے سے خشکی کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔بال گرنا بند ہوجاتے ہیں ۔بال تیزی سے بڑھتے ،گھنے اور مضبوط ہوجاتے ہیں ۔

میتھی میں حیاتین الف،ب اور ج (وٹامنزاے ،بی اور سی)وافرمقدار میں پائی جاتی ہیں ،اس لیے یہ جِلدی امراض دُور کرنے میں بھی مفید ہے ۔اس کے پتوں کو پیس کر داغ دھبّوں پر لیپ کیا جائے تو جِلد صاف اور بے داغ ہوجاتی ہے ۔میتھی کو غذا کے طور پر کھانے سے کیل مہاسوں اور پھنسیوں کے بننے کا عمل رک جاتا ہے ۔
میتھی جگر اور پھیپڑوں کے ورم اور درد میں بھی کمی کرتی ہے ۔اگر جسم کے کسی بیرونی حصے پر ورم ہوتو میتھی کے پتوں کو پیس کر متاثرہ حصے پر لیپ کرنے سے ورم ختم ہوجاتا ہے ۔

خواتین اور بچوں کی صحت کے لیے میتھی مفید غذا ہے ۔دودھ پلانے والی خواتین کو میتھی زیادہ کھانی چاہیے ۔وہ خواتین اور بچے جو جلد تھک جاتے ہوں ،بھوک نہ لگتی ہو یا ہاضمہ خراب رہتا ہو ،انھیں میتھی کی سبزی بنا کر ہفتے میں دوبار ضرور کھانی چاہیے۔اس کی کھچڑی قبض دُور کرتی ،بھوک لگاتی اور ہاضمے کے نظام کو بہتر کرتی ہے ۔
میتھی قدرت کا عطیہ کردہ بہترین تحفہ ہے ۔یہ بہت مفید اور مزے دار سبزی ہے ،اس کے زیادہ فوائد کے پیشِ نظر اسے سردیوں میں تقریباً روزانہ دستر خوان کی زینت بننا چاہیے۔

Sandwich perfume and green leaves are sweet winter .It is very useful for health. Many types of dishes are made from methi, such as methi potatoes, methi and honey etc. They are full of flavor and nutrition. These are many cooked dishes cooked in every house and are eaten.

Methi and spinach are also cooked with coconuts .This dish is very fun. Those people who suffer from blood loss and low poverty are useful for them.

To fry the face and create a glow, it is beneficial to eat fenugreek and tomato on light grounds. Even for full-fledged growth and enlargement of the fish, the maternal uncle should add more to her nutrients.
.
Various foods include fine fish, which adds taste and delicacy. In karma and joints, if the stomach is cooked with a dough, then it is beneficial.

Maternal appetite increases and improves the digestion.
Drinking nutrients are thrown away from throat diseases. Take two glasses of water to make rice, add a meal mixture to it and attach a glass to the water.

Then eat honey in it, it is boiled in the cough .In addition, the symptoms of throat inflammation, tumor and sore throat are also eliminated .This also benefits people who suffer.

The people who feel dizzy feel as though they are worried, Methi also works for Tank, because it is frozen. Must be opened, especially when children going to school .

Methi is useful to cure hairstyle .To boil the lentils, grind it with cold water or grind it, add oil to the head for two hours and eliminate the hair. The fast growing, thick and strong.

Hayatine A, B and C (vitaminZ, B and C) are found in the maternal uncle, so it is also useful for removing diseases quickly.Methi Health guard
Grinding her leaves and leoparded on spots, skin becomes neutral and irritated. Eating food as a diet helps keep nails and stomachs.

The methi also reduces the liver and lungs and lungs and the pain .If you are vomiting on an outer part of the body, grinding the maternity leaves and leoping on the affected area ends the vermilion.

Maternal is a useful diet for women and children’s health.
Women who breastfeeding should eat maternity more. They are tired of women and children who do not get hungry, hungry, or digestive, they should eat twice in the week by vegetable vegetable. Hunger and digestive system improves.Methi Health guard

Mithi is the best gift donated by the donkey. It is very useful and delicious vegetable, in spite of its benefits, it should be the beauty of almost daily crafts in the winter.

sourceUrduPoint.com.

Tags

Related Articles

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error

Enjoy this blog? Please spread the word :)

Follow by Email
Share
Close
Close