Health Articles

MASALAY IMRAZ K DUSHMAN

MASALAY IMRAZ K DUSHMAN

MASALAY IMRAZ K DUSHMAN

زمانہ قدیم سے ہی ہمارے ہاں کھانوں میں مسالے شامل کیے جاتے ہیں ،جن سے یہ خوش ذائقہ،لذیذ اور مزے دارہو جاتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ مسالے غذائی اور دوائی افادیت بھی رکھتے ہیں۔ قدیم روایات صدیوں کے عمل کا نتیجہ ہیں ۔بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان مسالوں سے ہمیں کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ذیل میں ہم ان کا ذکر کرتے اور یہ بتاتے ہیں کہ طب کی روشنی میں ان کے کیا فائدے ہیں:
نمک
نمک جسم میں سیال کا توازن قائم رکھنے میں اہم کر دار ادا کرتا ہے ۔

یہ اعصاب کو تحریک دیتا ہے ،لیکن اس کے منفی اثرات کے باعث دوران خون زیادہ ہوجاتا ہے ،تاہم اس سے کھانوں میں مزہ اور ذائقہ پیدا ہو جاتا ہے ۔یہ کیلسےئم اور دوسری معدنیات کو خون میں جذب کرنے میں معاون ہے۔

ہلدی
یہ جسم کے ورموں کو تحلیل کرتی ،کولیسٹرول کی سطح متوازن رکھتی اور اُسے بڑھنے نہیں دیتی۔ہمارے ہاں ہر سالن میں اس کو شامل کیا جاتا ہے ۔

ہضم وجذب کے نظام کو درست رکھنے کے لیے اسے سادہ پانی میں ملا کر پی سکتے ہیں ۔یہ وزن بھی نہیں بڑھنے دیتی ۔اس کے علاوہ یرقان،معدے کی تکالیف ،سینے کی جکڑن اور دانتوں کا درد دُور کرنے میں بھی مفید ہے۔
سیاہ مرچ
سیاہ مرچ مانع تکسید(ANTIOXIDANT)خواص کی حامل ہے ۔اُبلے ہوئے انڈوں ،چینی کھانوں اور رائتے میں بہ طورِ خاص استعمال کی جاتی ہے۔یہ ان کا ذائقہ دو چند کرکے مزے دار بناتی ہے ۔اس کے علاوہ آنتوں میں بیکٹیریا افزایش کو بھی روکتی ہے۔
سرخ مرچ
اس سے کھانوں کو خوش ذائقہ اور لذیذ بنایا جاتا ہے ۔اس کے بغیر کھانا بے مزہ لگتا ہے۔یہ بہت سے امراض کاتریاق ہے ۔معدے کی سوزش ،بخار یا بد ہضمی،جی متلانا اور گٹھیا کے امراض ختم کرنے میں بہت فائدہ مند ہے۔
دار چینی
دار چینی کھانوں کے علاوہ چائے اور ادویہ میں بھی استعمال کی جاتی ہے ۔اس کی مخصوص مہک انھیں منفرد بناتی ہے ۔ریاح ،نزلہ ،کھانسی ،اسہال ،جی متلانے اور بدہضمی دُور کرنے میں بہت مفید ہے ۔ہمارے ہاں قورمے ،بریانی اور پلاؤ میں شامل کیا جانے والا یہ خاص جزو ہے ۔یہ جسم میں توانائی کو بحال رکھتی ہے۔
الائچی
الائچی کو میٹھے اور نمکین دونوں قسم کے کھانوں میں شامل کیا جاتا ہے ۔یہ روایتی کھانوں کے علاوہ بطور دوائی بھی استعمال کی جاتی ہے ۔دِل کو فرحت بخشتی اور ہاضمے میں مدد دیتی ہے ۔اس کی خصوصیت یہ ہے کہ جراثیم کش اور دافع تعدیہ (انفیکشن)بھی ہے۔اسے مسالوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔
دھنیا
یہ خراب کو لیسٹرول اور خون میں شکر کی مقدار کو کم کرتا ہے ۔ہاضم بھی ہے اور بھوک لگاتا ہے ۔یہ سالن کا لازمی جزو ہے،جو کئی امراض سے نجات کا غذائی علاج بھی ہے۔
زیرہ
زیرہ بھی سالن کو ہاضم اور لذیذ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ ہاضمے ،خون کی کمی،جلدی اور سانس کے امراض سے چھٹکارے میں مفید ہے ۔جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بناتا ہے ۔اس میں حیاتین الف اور ج(وٹامنز اے اور سی)کافی مقدار میں ہوتی ہیں۔
لونگ
زردے کا خاص جزو ہے اور اسے بھی کھانوں میں لذت کے لیے شامل کیا جاتا ہے ۔یہ دردوں کے خاتمے کے لیے کمال کی چیز ہے ۔جراثیم اور سوزش پیدا کرنے والے محرکات کے خلاف مزاحمت کرتی ہے ۔لونگ کا تیل مختلف امراض کا شافی علاج ہے ۔کھانسی ،بخار ،حساسیت (الرجی)اور آدھے سر کا درد دُور کرنے میں بھی یہ معاونت کرتی ہے ۔اس کی طبی افادیت مسلمہ ہے۔
تیز پات
یہ مفرح قلب ہے اور دل کے امراض سے چھٹکارا دلانے کے علاوہ ہاضمے میں بھی مدد کرتا ہے ۔کئی طبی ادویہ کا اہم جزو ہے ۔ہمارے ہاں کھانوں میں اسے بڑی رغبت سے ڈالا اور کھایا جاتا ہے ۔یہ جوڑوں کے درد ،ایام کی بے قاعدگی ،پیشاب کی تکالیف اور سردی سے ہونے والے امراض دُور کرنے میں موٴثر ہے ۔یہ سوزش اور پھپوندی (فنگس )کے خلاف مزاحمت کرتا ہے ۔مدافعتی خصوصیت کے باعث ثقیل یعنی دیر ہضم غذاؤں ،مثلاً قورمے،بریانی اور پلاؤ میں ڈالا جاتا ہے۔
جائفل اور جاوتری
ناک کی نسیجوں کے جوف کے ورم یا سوزش کے لیے خاص طور پر مفید تسلیم کی جاتی ہے ۔یہ دافع پھپوند اور اضمحلال وافسردگی (ڈپریشن )اور ہاضمے کے نظام کو درست رکھنے میں بہت مفید ومعاون ہیں ۔جائفل میں پوٹا شےئم،تانبا،کیلسےئم،فولاد،جست (زنک)اور مینگنیزجیسی معدنیات ،امراض قلب کے علاوہ ہائی بلڈ پر یشر دور کرنے میں بھی مفید ہیں۔

Hakim Harris Naseem Sohodwara
From ancient times, we have to add spices to the foods, which make it tasteful, delicious and fun. Not only this, but they also have spices and medicinal utility. Ancient traditions are the result of the centuries’s process. Many people know what benefits we get from these spirits. In the Bible, we mentioned them and tell us what benefits they have in the light of the medicine:
Salt
The salt plays a crucial role in keeping the fluid in the body.

It gives movement to nervousness, but due to its negative effects the blood increases, however, it produces fun and taste in the diet .It helps in absorbing calcium and other minerals in the blood.

Turmeric
It dissolves body vessels, keeps the level of cholesterol balanced and does not increase it. Usually it is included every year.

To keep the digestive system clean, it can drink it in simple water .It does not increase the weight also .In addition, it is also useful for removing irritation, stomach, chest pain and dental pain.
Black pepper MASALAY IMRAZ K DUSHMAN
Black peppers are contraceptive (ANTIOXIDANT) calories. Specially used in spilled eggs, sugar cats and rhymes.
It makes them tasteful for two minutes. Apart from this, bacteria prevents enzymes in the intestines.
Red chili
It makes food happy and delicious. Without it, food seems unmatched. It is very important to have many diseases. Most of the time, inflammation, fever or bad skin, it is very beneficial to eliminate dermal and arthritis. .
cinnamon MASALAY IMRAZ K DUSHMAN
In addition to cereals, tea and idyaya are also used.
Its specialty makes it unique to them .It is very useful in treating, nausea, cough, diarrhea, diarrhea and erosion .We have this special ingredient in the earliest, brave and plaque .It is the energy in the body Restore
Alike
Alichi is included in both sweet and saline foods. It is used as a medicine rather than traditional foods.
Helps heart heart disease and digestion. This feature is that germs and dysfunctional infections are also called as a queen of spirits.
Mr.
It reduces the amount of lactoline and blood sugar in the heart. It is also an appetite and hunger .It is an integral component of the year, which is also the diet of many diseases.
cumin
Zara is also used to make digestive and absorbent years.
It is useful in digestion of hemorrhea, blood shortage, fast and respiratory diseases .Just immune system strengthens. It contains sufficient amounts of hygiene A and C (vitamin A and C).
Living
There is a specialty component of the kidney and it is also added to delicate foods .It is a perfection to end the pain. Anti-germs and inflammation resist the motives.
Living oil is the treatment of various diseases. It also helps in removing the disease, fever, sensitivity and half of the headache .His medical utility is Muslim. MASALAY IMRAZ K DUSHMAN
Fast track
It is useful and helps in digestion besides heart disease. Some medical components are important ingredients .We eat it with lots of food and it is eaten.
It is effective in removing joint pains, acne disorders, urinary disorders and cold acne. It resists inflammation and fungus. Due to a disorder characteristic, germs, late digestive foods, such as glands Is cast in the brave and plaque.
Fraud and Jupiter
Nose depression is especially recognized for the vomiting or inflammation of the nausea .This diarrhea is very useful in keeping fat and depression (depression) and digestive system correct. Poppy shaft, copper, calcium in the liquid Alloy, zinc (zinc) and manganese gases are also useful in removing eshish on high blood apart from acne.

sourceUrduPoint.

Tags

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close