Face & Skin Issues

Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah

Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah

Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah

فرزاںہ چوہدری

جوان اور دلکش جلد صنف نازک کا بہترین زیور ہے‘ جلد دل کی طرح اور دماغ کی طرح کشادہ نہیں ہوسکتی لیکن جوان‘ صحت مند‘ نرم و ملائم اور خوبصورت جلد ہر خاتون کا سرمایہ ہے حسین نظر آنا ہر عورت کا خواب ہے‘ اسی لیے خواتین میں اپنی جلد کی حفاظت کا رجحان خاصا ہے ۔ دنیا میں تقریباً تین ہزار جلدی امراض پائے جاتے ہیں۔

جن کا علاج ماہر امراض جلد کرتے ہیں۔سرد موسم میںجلد کی حفاظت اور اس موسم کی جلدی بیماریوں کے حوالے سے ماہرامراض جلد پروفیسر ڈاکٹر شہباز آمان سے کی گئی گفتگو نذر قارئین ہے۔

معروف ماہر امراض جلد پروفیسر ڈاکٹر شہباز آمان پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈرماٹولوجی کے جنرل سیکرٹری ہیں وہ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(سمز) میں پروفیسر آف سکن اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وہ جلدی امراض پر51 ریسرچ پیپرز ،3 کتابیں تصنیف اور 10انٹرنیشنل ریسرچ پیپرز بھی تحریر کر چکے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شہباز آمان نے1989ء میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا اور میو ہسپتال میں بطور ہاؤس آفیسر کام کا آغاز کیا۔ پہلے میڈیسن اور پھر جلد کے شعبے میں کام کیا۔ 1999ء میں جلدی امراض میں سپیشلائزیشن کی اور2014ء تک میو ہسپتال میں ہی اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔پروفیسر ڈاکٹر شہباز آمان نے بتایا’’انسان کا دل‘ دماغ‘ جگر اور گردے وغیرہ کا غلاف جلد ہے جلد بہت بڑا باڈی کا آرگن ہے ۔ سر سے پاؤں تک ہر انسان جلد کے غلاف میں لپٹا ہوا ہے۔ جلدی بیماریاں انسان کی کوالٹی آف لائف کو متاثر کرتی ہیں۔ اس لئے اس شعبے میں کوالٹی آف لائف اور کاسمیٹک لُک کی ڈیمانڈ ہے۔ جنرل میڈیسن پریکٹس میں چالیس فیصد مریض جلدی امراض کے آتے ہیں۔اس کے پیش نظرمیں نے ڈرماٹالوجی کو جوائن کیا اور کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان سے93ء میں MCPS کیا اور99ء میں ڈرماٹولوجی میںFCPS کیا ‘‘۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ، پروفیسر آف ڈرماٹولوجی، ایس آئی ایم ایس سروسز ہسپتال ،پروفیسر ڈاکٹر شہباز آمان نے بتایا’’ جلد موسمی اثرات سے براہ راست متاثر ہوتی ہے۔ سردی کے موسم میں جہاں نزلہ،زکام،کھانسی،بخار سے انفیکشن وغیرہ اور دیگر بیماریاں ہوتی ہیں وہاں جلدی بیماریوں کے لحاظ سے بھی یہ موسم نہایت اہم ہے۔بہت سی جلدی بیماریاں سرد موسم میں شدت پکڑ لیتی ہیںجن کا خصوصی احتیاط اور بروقت علاج سے ہی تدارک کیا جاسکتا ہے۔ موسم گرما کے مقابلے میں موسم سرما میں جلدی مسائل میں اضافہ ہوجاتاہے۔ گرمیوں میں پسینے اور اس کی چکنائی کی وجہ سے جلد خشک نہیں ہوتی جبکہ سردیوں میں ہوا میں نمی کاتناسب کم ہوتا ہے۔ ہواانسانی جسم کی نمی کوکھینچ لیتی ہے اور لوگوں میں جلد کے خشک،کھردری ، پھٹنے اور خارش کی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔سرد ہوائیں ہماری جلداور بالوں پرا ثرانداز ہوتی ہیں۔ خاص طور پر خشک جلد پر سردہوائیں اپنے منفی اثرات چھوڑتی ہیں۔ 90فیصد افراد کی جلد نارمل ہوتی ہے‘ لیکن نارمل جلد کا بھی موسمی اثرات سے بچاؤ ہر صورت میں ضروری ہوتاہے۔ سردیوں کے موسم میں عموماََ گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بندکردئیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بیرونی ہواکے تمام داخلی راستے بند ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود ہواکی نمی ختم ہوجاتی ہے اور ہوامزید خشک ہوجاتی ہے۔اس طرح جلد کی خشکی میں بھی اضافہ ہوجاتاہے۔ جسم کے دوسرے حصوں کی طرح سردیوں میں سر کی جلد بھی خشک ہو جاتی ہے۔اور سر میںخشکی کی شکایات عام ہوجاتی ہیں۔ سر میں خشکی کی وجہ سے بالوں کی جڑیں متاثر ہوتی ہیں اور بال کمزور ہو کر گرنے لگتے ہیں۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ سر کی خشکی ہماری بھنووں اور کانوں تک پہنچ جاتی ہے اور اس سے بے چینی اور بے آرامی کی کیفیت جنم لیتی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’ فنگس کی وجہ سے سر میں ایک پیچ بن جاتا ہے جہاں سے بال اڑ جاتے ہیں۔ فنگس سر‘ چہرے ، جسم‘اورناخنوں پر لگتا ہے۔ اکثر خواتین کے پانی میں کام کرنے سے یعنی برتن کپڑے دھونے سے انگلیوں کے ناخن خراب ہو جاتے ہیں ناخنوں کے مختلف رنگ کالے‘ سبز اور براؤن ہو جاتے ہیں اور ناخنوں میں سوزش بھی ہو جاتی ہے۔ پانی اور چوٹ کی وجہ سے فنگس بڑھتی ہے۔جن لوگوں کی جلد حساس ہے ان کے جسم کے کسی بھی حصے میں جلد پر نوکیلے شکل کا ایک رنگ بنا دیکھا ہوگا جسے عام لوگ دھدرد کہتے ہیں، یہ بھی فنگس ہی ہوتی ہے۔ چمبل (ایگزیما) کو بھی فنگس کہتے ہیں۔ سردیوں میں خصوصاً ہمارے ہاتھوں اور پیروں کی جلد خشک ہونے سے کھجلی محسوس ہوتی ہے۔ یہ ایک قسم کا ایگزیما بھی ہوسکتا ہے، جس کا علاج کروانا ضروری ہوتا ہے۔دنیا بھر کے صنعتی ملکوں میں جلدی بیماری ایگزیما کے مریضوںمیں 3 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔ اس جلدی بیماری میں جلد پر خارش، سوزش اور جلد پر سرخ دانے نمودار ہوتے ہیں ۔ اس بیماری کی چند اہم علامات میں خارش، جلدی سوزش، خشکی، خون کا رسنا، جلد کا پھٹنا شامل ہے۔ اس کے اسباب میں کھانے پینے کی الرجی جیسے دودھ، انڈے سے ہونے والی الرجی، پالتو جانوروں، گھروں میں مٹی، دھول، پولن وغیرہ ممکن ہیں۔دنیا بھر میں15 فیصد سے 20 فیصد بچے اور تقریباً 3 فیصد بالغ اس بیماری سے متاثر ہیں۔ ایگزیما کو کم کرنے کے لیے ایسے صابن یا شیمپو سے نہانے سے گریز کرنا چاہیے جن سے جِلد متاثر ہوتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شہباز آمان نے بتایا’’ جلد کی خشکی کے باعث پیدا ہونے والی خارش کا علاج نہ کیا جائے تو یہ پورے جسم کو متاثر کر سکتی ہے۔ بہت سے مریض اسے معمولی اور موسمی تکلیف خیال کرتے ہیں اور اس سے نجات کے لیے عام لوشن اور موسچرائزر استعمال کرتے ہیں، لیکن ان سے افاقہ نہیں ہوتا، بلکہ بعض صورتوں میں یہ شکایت بڑھ جاتی ہے۔انہیں فوری ماہرِ امراضِ جلد سے رجوع کرنا چاہیے، کیوں کہ یہ شکایت ایک فرد سے دوسرے کو بھی لاحق ہوسکتی ہے۔جلد ی خارش کے مریض کا تکیہ، تولیا، چادر، کنگھا، صابن اور ایسی تمام اشیاء الگ کر دیں، جو دوسرے بھی استعمال کرتے ہوں۔ اس طرح گھر کے دیگر افراد اس بیماری سے محفوظ رہیں گے۔ خارش کا مرض تیزی سے پھیلتا ہے۔ بچوں، خصوصاً نومولود کی جلد انتہائی حساس ہوتی ہے وہ خارش سے Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah جلد متاثر ہوسکتے ہیں‘‘۔

پروفیسر ڈاکٹر شہباز آمان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا’’سرد موسم میں کم و بیش ہر کسی کو جلدی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ جلد کا خشک ہونا‘ ہونٹوں اور ایڑیوں کا پھٹنا‘ ہاتھوں کی کھال کا اترنا‘ انگلیوں کا سوجنا وغیرہ۔سردیوں میں جلد پر نمی کی کمی کی وجہ سے چہرے اور ہاتھ پاؤں کی کھال اور ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں ۔یوں تو سردی میں سب لوگوں کے ہونٹ خشک رہتے ہیں لیکن جن کی جلد حساس ہوتی ہے ان کے ہونٹ بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ان کو چاہیے کہ لپ پام کا استعمال کریں۔ ہونٹوں پر زبان نہ پھیریں‘ رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں کا بالائی سے مساج کریں اور دن میں زیتون کے تیل سے مساج کریں اس کے علاوہ ناریل اور بادام کا تیل برابر مقدار میں ملا کر ہونٹوں پر لگانا بھی فائدہ مند ہے۔خشک جلد کی حامل خواتین کو ایسے موسچرائزر کا انتخاب کرنا چاہیے جو جلد کو مطلوبہ مقدار میں نمی فراہم کرے ۔ حساس جلد کو سردیوں میں خاص طور پر توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ عام طور پر چکنی جلد کی حامل خواتین کا خیال یہ ہوتا ہے کہ انکی جلد چونکہ چکنی ہے لہذا وہ خشک نہیں ہو گی اور نہ ہی اسے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے حالانکہ چکنی جلد والی خواتین کو بھی باقاعدگی سے موسچرائزر اور جلد پر قدرتی اجزاء کا استعمال کرنا چاہیے۔بعض خواتین کا رنگ بھی کالا پڑجاتا ہے اس لیے سرد ہوائیں چلنے لگیں تو چہرے پر صابن کا استعمال ممکنہ حد تک کم کردینا چاہیے اس سے جلد خشک ہوتی ہے۔ جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پیئں ۔جب بھی چہرہ اور ہاتھ پاؤں دھوئیں تو کولڈ کریم یا لوشن استعمال کریں اس طرح خشکی سے حفاظت رہے گی۔ چہرے پر موئسچرائزر کی مقدار ذرا کم رکھیں۔فالتو چکنائی کو روئی یا ٹشو رول کی مدد سے صاف کریں کیونکہ زائد چکنائی سے چہرے پر دانے نکلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ گیلے تولیے کو چہرے پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں یا چہرے پر پانی کے چھینٹیں ماریں پھر تولیے سے چہرے کو تھپتھپائیں پھرفوراًموئسچرائزر لگالیں۔ خشک جلد نہایت باریک مسامات پر مشتمل ہوتی ہے۔ نوعمریا نوجوانی میں خشک جلد اچھی لگتی ہے‘ لیکن بڑھتی عمرکے ساتھ ساتھ اگر اس کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تواس پر قبل ازوقت

تھوڑی سی توجہ سے خشک جلد بھی نارمل جلد کی طرح ہی ہوسکتی ہے۔ وقتی طور پر ہی سہی لیکن خشک جلد سے نجات ممکن ہے۔ایسی جلد کی حامل افراد کیلئے سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہوتی ہے کہ جب وہ 20یا 25سال کی عمر کوپہنچتے ہیں توان کے چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں، خصوصاََ خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ عام دیکھنے میں آیا ہے۔ زیادہ دیر تک گرم پانی سے نہانا بھی جلدخشکی کا باعث بنتا ہے اس لئے سرد موسم میں غسل کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھئیے کہ پانی نیم گرم ہو اور غسل کا دورانیہ بھی دس منٹ سے زیادہ نہ ہو۔اس کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لئے نہانے سے پہلے پانی میں بے بی آئل یا کوئی اور تیل لے کر اس کے چند قطرے پانی میں ڈال لیں ۔ سرسوں یا کھوپرے کے تیل سے جسم پر مالش کریں۔ یہ طریقہ جلد کو شاداب رکھنے میں انتہائی معاون ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نہانے کے بعد بدن اچھی طرح خشک کرلیں اور کسی اچھے سے باڈی لوشن سے مساج کریں۔ روزانہ رات سونے سے قبل منہ دھو کر اچھی سی کولڈ کریم لگانا بھی فائدہ مند ہے۔سردیوں میں جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے رات کو سونے سے قبل ہلکے صابن اور پانی سے منہ دھوئیں، ’ ڈیپ پور کلینزر‘ سے جلد کی صفائی کریں۔ ہاتھوں اور پاؤں پر پیٹرولیم جیلی رات سوتے وقت لازمی لگائیں۔سرد موسم میں میک اپ کرتے وقت بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ میک اپ سے پہلے کسی معیاری موسچرائزر کا استعمال کریں تاکہ جلد نرم و ملائم رہے اور میک اپ خشک اور پھٹا پھٹا محسوس نہ ہو ۔موسم سرما میں پانی کا استعمال زیادہکرنا چاہئے ۔ چائے اور کافی کااستعمال کم کردینا چاہئے کیونکہ ان چیزوں کااستعمال جسم سے پانی کے اخراج کو بڑھا دیتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ متوازن غذااستعمال بھی ضروری ہے۔ خشک جلد کی حفاظت کیلئے مرہم کی شکل میں دستیاب موئسچرائزر بہتر نتائج دیتے ہیں۔ خواتین اپنی خشک جلد کو روزانہ بہت زیادہ پانی پی کربھی صحت مند اور تروتازہ رکھ سکتی ہیں۔ایسی غذاکھائیں جن میں معدینات اور حیاتین (وٹامنز) کی زیادہ مقدار ہو۔ صبح کے وقت زیادہ سے زیادہ آکسیجن اپنے اندر جذب کریں۔سردیوں میں مالٹے، سنگترے، گاجر، مولی اور دیگر موسمی پھلوں سے بھی جسم میں پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔چکنی جلد پر کولڈ کریم کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ ایسے افراد اپنی جلد پر ناریل کا تیل لگا سکتے ہیں۔ سردیوں میں جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لیے رات کو سوتے وقت معیاری کولڈ کریم اور موسچرائزر کا استعمال کرنے سے جلد میں ضروری نمی برقرار رہتی ہے اور یہ طریقہ جلد کو سرد موسم کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔سردیوں میں ایک بڑا مسئلہ ایڑیاں پھٹنا ہے جو ناصرف تکلیف کا باعث ہوتی ہیں بلکہ بدنما بھی معلوم ہوتی ہیں ۔ چار چمچ گلیسرین میں ایک لیموں کا رس‘ دو چٹکی پسی ہوئی پھٹکڑی ملائیں اور دن میں دو تین بار پھٹی ایڑیوں پرلگائیں۔ رات کو گرم پانی میں نمک اور ایک چمچ سرسوں کا تیل ملالیںاور دس منٹ کے لیے دونوں پیروں کو اس میں رکھیں پھر جھانوے یا نرم برش سے صاف کریں۔ Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah موزے پہن کر سوجائیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-24

Young and charming skin is the best jewelery of ‘delicate skin’ and can not be spacious like heart and heart, but young ‘healthy’ soft and soft and beautiful skin is the capital of every woman. Husband is the dream of every woman ‘ Women have their skin safety trend specially. Almost three thousand instant diseases occur in the world.

Those who treat specialist diseases, discuss the safety of cold weather and early acute diseases related to this season, Dr. Shahbaz Aman, a specialist, specialist for the early diseases. Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah

Dr. Shahbaz Aman, the renowned psychiatrist, is the General Secretary of the Pakistan Association of Dermatology, who is performing his duties as Prof. of Sikh in the Services Institute of Medical Sciences (SIMS).
He has also written 51 Research Papers, 3 books published and 10 international research papers on diseases. Professor Dr. Shahbaz Aman made MBBS from King Edward Medical College in 1989 and started as a House Officer work at the Mio Hospital. First of all Madison and then worked in the skin sector. Specializing in early diseases in 1999 and continued to serve Miu Hospital in 2014.
Professor Dr. Shahbaz Aman said, ‘The heart of the heart’ is the skin of the brain, the liver and the kidneys, the skin is a very large body of skin. Every head from the head to the feet is wrapped in a hurry. Risk diseases affect human quality of life. Therefore, there is a demand of quality and cosmetic lime in this sector. Forty-five percent of patients in general medicine practice come to the earliest.
Her predecessors threw dermatology and did MCPS in 93 from the College of Fiction and Surgeon Pakistan and in 99, FCPS in Drumotology was “. “Skin is directly affected by seasonal effects,” said Dr. Shahbaz Aman, head of the Head of Department, Professor of Drumotology, SIMS Services Hospital. In the winter, where there is nausea, cold, cough, fever infection etc. and other diseases, there is also significant significance of fast diseases. Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah
A lot of diseases get intensely intense in the cold weather, which can be carefully monitored and timely treatment. Winter problems increase in winter compared to summer. Due to the sweat and its greasy in summer, the skin does not dry dry while moisture deficiency in the air reduces in the air. Hypnosis takes the moisture of the body and complaints of dry skin, rough, deterioration and pestilence increase in people.
Cold Hairstyles Our hairy hair is tremendous. Especially dry skin leaves surfaces their negative effects. 90 percent of men are normal in skin but ‘normal skin’ is also necessary to avoid seasonal effects. In the winter season, window windows and doors are usually closed, due to which the outer hazards stop all the internal roads, resulting in the hollow moisture in the room, and the moisture becomes moisturized. Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah
Soon the skin increases. Like other parts of the body, the head of the head also gets dry in winter, and the complaints of the doctor are common in the head. The hair causes hair to be affected due to the hair and the hair starts decreasing. It also happens that the headache reaches our eyes and ears, and it produces anxiety and irritability. ”
He said, “Due to fungus, there is a screw in the head from where the hair flies. The fungus head looks on the face, body, and the nose. Often working in women’s water, namely, vessels of the fingers are damaged, different nails of nails are green and green and nails are also done in the nails. Fungus increases due to water and injury.
People who are sensitive are seen in any part of their body as a colorful form of skin color, which commonly called Dharma, it is also fungus. Chubal (Eczema) is also called fungus. In the winter, drying of our hands and feet especially in the winter feels like it is dried. It can be a type of eczema, which is necessary to treat.
In the industrialized countries of the world, early illness epidemiologists have increased by 3 percent. In this hurry disease, onion skin, inflammation and red blood appear on the skin. A few important symptoms of this disease include irritation, swollen inflammation, dysfunctional, bleeding, skin fatigue. In this way eating food like allergic, egg alcoholic, pet, dust in the houses, dust, polish etc. are possible. Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah
15% to 20% of the children and nearly 3% adults worldwide are affected by this disease. In order to reduce eczema, avoid the soap or shampoo drainage that is quickly affected. Professor Dr. Shahbaz Aman said, “If the skin which is caused by the skin’s skin is not treated then it can affect the whole body. Many patients consider it minor and seasonal discomfort and use general lotion and sensor for salvation, but they do not get spoiled, but in some cases the complaint increases.

They should refer to the specialist epidemic, as this complaint can be detected from one person to another. Separate the patient’s stomach, stem, sheet, comb, soap, and so on. All other Use it In this way, other homeowners will be safe from this disease. Pancreatic exposure spreads rapidly. Children, especially the nutritious skin, are very sensitive, they may be affected by pepper skin. ” Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah

Prof. Dr. Shahbaz Aman said in a reply, ‘Everyone in the cold weather has to face problems as soon as possible.’ Drying of lips and herds ” Fall of hands ” fingers Swelling etc. Due to lack of moisture on the skin in the episodes, the face and the hand foot and the lips begin to explode.
So all the lips of the people are dry in the cold, but their lips are affected by the skin which is sensitive. To solve this problem, they should use lip palm. Do not wander lips on the lips’ Massage lips before bedtime and massage with olive oil in the day, besides adding coconut and almond oil in equal quantity is also beneficial to lip.
Women with dried skin should choose a sensor that provides moisture in the desired amount of skin. The sensitive skin requires special attention in the winter. Women with chic skin usually feel as if their skin is tasted, so it will not dry or it needs more care, even though the skin-sensitive women also have regular ingredients and natural ingredients on the skin. Should be used Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah
The color of some women also cites black, so if the cold stays begin, then the use of soap on the face should be reduced as it is drying quickly. To keep the skin fast, drink at least eight glasses of water .Use cold cream or lotion whenever you smoke and face your feet. Keep the amount of moisturizer on the face very little.
Clean spoiled fat with the help of rope or tissue roll because excessive fat is worried on the face. Put the wet towel on the face, press the light or hit the face on the face, then tap the face with the towels to spread the surface. The dry skin consists of a very good ointment. In the teenia Nawajani, dry skin looks good. ‘But if you do not take care of it properly, deeply lined up before it grows up, and it starts spreading too quickly.
A little concentrated dry skin may be like normal skin. It is possible to save time but dry skin. The most worried thing for people with skin acne is that when they reach 20 or 25 years of age, their face starts appearing on the face, especially with women. This problem has come to normal. Drinking hot water for a long time also makes it quicker, so while bathing in the cold weather, keep in mind that the water is semi-hot and the bath duration does not exceed ten minutes. Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah
In addition to skin protection, take a drop of water in the water before taking a bath or some oil and drop some of its water in the water. Massage on body with mustard or dough oil. This method is very helpful in keeping the skin fast. Also after drying the body properly dry and massage with a good body lotion. It is also beneficial to wash a good cold cream before washing it daily before sleeping.
To save skin from the skin in the winter, wash the skin with light soap and water before sleeping, cleaning the skin with ‘Deep Purple Cleaner’. Put petroleum jelly on the hands and feet while sleeping in the night. Take special care while doing make-up in cold weather. Use a standard composer before making up so that the skin becomes soft and the skin does not feel dried and dry.
Winter water usage should be increased. Tea and Coffee Use should be reduced because the use of these materials increases body emissions. Along with that balanced diet is also necessary. Mosquitoes available in the form of ointment for dry skin protection provide better results. Women can keep their dry skin healthy and refreshed by drinking too much water daily.
Nutrients that contain more quantities of minerals and vitamins. During the morning, more oxygen absorb inside. Malaria, thick, carrots, moisture and other seasoned fruits in the body can also be reduced to the body. The cold cream on the skin should not be used on the skin. Such people can add coconut oil to their skin. Using cold cold cream and moisturizer during the night to keep the skin fresh and cold in the winter, the use of standard moisture cream and moisturizer keeps the skin moisturized and it also protects skin from the effects of cold weather.
A big problem in the winter is to spread sticks, which cause unhealthy pain, but also the senses. Mix a lemon juice in four spoon glycerin, mix two rock grounded sticks, and spread twice a dozen sticks in the day. In the hot water, salt salt and a spoonful of mustard oil, and keep two feet in it for ten minutes, then clean it with a swing or soft brush. Wear the socks.
Date published: 2019-03-24.

sourceUrduPoint.

Tags

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close