It’s possible to get rid of the Hemorrhoid

0
2
It's possible to get rid of the Hemorrhoid
It's possible to get rid of the Hemorrhoid

It’s possible to get rid of the Hemorrhoid

It’s possible to get rid of the Hemorrhoid

بواسیر دراصل مقعد (ANUS)میں پائی جانے والی خون کی رگوں کی رسولی ہے ،جو ان پر متواتر پڑنے والے خون کے دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوجاتی ہے ،خاص طور پر جب یہ دباؤ پیٹ اور جسم کے نچلے حصے میں موجودخون کی رگوں پرپڑرہا ہوتو کوئی نہ کوئی رگ اس دباؤ کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے پھول جاتی اور مسّے کی شکل اختیار کر لیتی ہے ۔

مسّوں کے لحاظ سے بواسیر کی تین قسمیں ہیں :ایک اندرونی ،دوسری درمیانی اور تیسری بیرونی ۔اندرونی بواسیر میں مسّے گہرائی میں اندر کی طرف ہوتے ہیں اور انھیں عام حالت میں دیکھا یا محسوس نہیں کیا جاسکتا ۔ان میں درد یا تکلیف زیادہ نہیں ہوتی ۔یہی حالت بیرونی بواسیر میں ہوتی ہے ،مگر اس صورت میں مسّوں سے خون کا اخراج ہوتا رہتا ہے ۔

درمیانی بواسیر میں درد،سوزش اور خون کا اخراج تینوں چیزیں زیادہ ہوتی ہیں ۔

بیرونی بواسیر میں بیٹھنے ،سواری پر چڑھنے یا فضلے کی رگڑکی وجہ سے تعدیہ (انفیکشن) ہوجانے کا خطرہ ہوتا ہے ۔اگر تعدیہ ہو جائے تو سوزش بڑھ جاتی اور تکلیف ودرد میں اضافہ ہوجاتا ہے اور مسّوں کو اندر کرنا دشوار ہوجاتا ہے ۔ایسے مسّے جن سے خون کا اخراج ہوتا ہے ،خونی بواسیر پیدا کرتے ہین اور وہ مسّے جن سے خون کا اخراج نہیں ہوتا ،بادی بواسیر پیدا کرتے ہیں ۔
یہ مرض عام طور پر ان لوگوں کو لا حق ہوتا ہے ،جو بہت تیز مرچ مسالوں والی غذائیں کھاتے ہیں اور روغنی و نشاستے (کاربوہائیڈریٹ ) والی ،خصوصاً میدے سے بنی ہوئی غذاؤں کے عادی ہوتے ہیں ۔یہ لوگ گوشت زیادہ کھاتے ہیں ۔سبزیاں ان کی غذا میں شامل نہیں ہوتیں اور اگر ہوتی بھی ہیں تو بہت کم مقدار میں ۔بواسیر ہونے کا ایک اہم سبب قبض ہے ۔
چوں کہ قبض کی وجہ سے مقعد میں خون کی رگوں پر مسلسل دباؤ پڑتا رہتا ہے ،لہٰذا دورانِ خون میں رکاوٹ پیدا ہو کر رگیں پُھول جاتی ہیں اور مسّے بن جاتے ہیں ۔پھر قبض کی صورت میں سخت اور خشک فضلہ خارج ہوتا ہے ۔اس کی رگڑ اور خراش سے خون کی رگوں کے منھ کھل جاتے ہیں اور زخم پیدا ہو کر خون خارج ہونے لگتا ہے ،جو بعد میں مسّے کی شکل اختیار کرلیتا ہے ۔پیٹ کے کیڑے ،خاص طور پر چلونے (THREAD WORMS) بھی اس مرض کی پیدایش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
چوں کہ وہ آنت کے نچلے حصے میں ہی رہتے ہیں اور رات کو مقعد میں انڈے دینے کا سلسلہ شروع کرتے اور کاٹتے ہیں ،جس کی وجہ سے مقعد میں سخت بے چینی اور خارش ہوتی ہے۔ان کے کاٹنے اور مریض کے کھجانے سے مقعد میں زخم ہوجاتے ہیں اور مستقل خراش رہنے سے بواسیر کاخدشہ رہتا ہے ۔بعض اوقات چوٹ لگنے ،زخم ہوجانے یا نا سوربن جانے کے بعد بھی بواسیر ہوجاتی ہے۔

بواسیر صرف قبض کی وجہ سے ہی نہیں ہوتی ،بلکہ زیادہ دنوں تک دستوں کا آنا بھی اس کے اسباب میں شامل ہے،خاص طور پر جب تیز اثرات والی ادویہ زیادہ عرصے تک کھائی جائیں یا دستوں میں ایسے تیز مادّے خارج ہورہے ہوں ،جو جلن وخراش پیدا کرتے ہیں ۔جگر کے امراض کے نتیجے میں بھی بواسیر ہوجاتی ہے ،خصوصاً جب جگر کا فعل سست ہوجائے اور اس سے متعلقہ خون کی رگوں میں دورانِ خون سست ہو کر خون اکٹھا ہونے لگے ۔

ایسے افراد جو شراب نوشی کرتے ہوں ،وہ بھی بواسیر کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔کبھی یہ مرض ایک ہی خاندان کے افراد میں زیادہ دیکھنے میں آتا ہے ۔اس کی بڑی وجہ ان کی غذائی عادات اور رہن سہن کے طریقے ہوتے ہیں ۔مثال کے طور پر بعض خاندان یا خاص علاقے کے لوگوں میں تیز مرچ مسالے کھانے کا رواج ہوتا ہے ۔بعض لوگ چکنائی اور گوشت زیادہ کھاتے ہیں ۔کچھ لوگوں کو کھیل کود اور ورزش سے دلچسپی نہیں ہوتی ۔
بعض طبقے کاروباری مصروفیات کی وجہ سے ورزش کے لیے وقت نہیں نکال پاتے ،حتیٰ کہ ان کے کام کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ انھیں زیادہ وقت بیٹھنا پڑتا ہے اور وہ ذاتی گاڑی سے ہی دفتر اور گھر آتے جاتے ہیں ،جس کی وجہ سے انھیں پیدل چلنے کے مواقع نہیں ملتے ۔

کبھی یہ مرض موروثی طور پر والدین سے بچوں میں بھی منتقل ہوجاتا ہے ۔اکثر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ عورتوں میں دورانِ حمل بواسیر کی شکایت ہوجاتی ہے ۔رحم میں بچہ جوں جوں بڑا ہوتا ہے ،رحم کا دباؤ آس پاس کی خون کی رگوں پرپڑتا ہے ،جس کی وجہ سے وہاں خون رکنے لگتا ہے ۔خون کی رکاوٹ رگوں کی دیواروں پر دباؤ ڈال کر مسّے پیدا کردیتی ہے ۔اس طرح کی بواسیر اکثر بچے کی پیدایش کے بعد دور ہوجاتی ہے ،مگر کبھی کبھی یہ بعد میں بھی پیچھا نہیں چھوڑتی۔

پہلے حمل میں اس کے امکانات زیاد ہوتے ہیں ،اس وقت جب بچہ غیرمعمولی طور پرتندرست ہو،جڑواں بچوں کی پیدایش متوقع ہو،ماں مٹاپے کی طرف مائل ہویا دورانِ حمل اسے شدید قبض کی شکایت رہے ۔ان لوگوں میں بھی بواسیر پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے ،جو گیلی جگہ پر بہت دیر تک بیٹھے رہیں ،استنجے کے بعد نمی دیر تک برقرار رہے اور پوری طرح سے صفائی کا خیال نہ رکھیں ۔بعض اوقات بواسیر برسوں رہتی ہے ،مگر اس کا کوئی پتا نہیں چلتا ۔

ایسا عموماً بادی بواسیر میں ہوتا ہے ۔اس کی تشخیص اسی وقت ممکن ہوتی ہے ،جب خون خارج ہویا دردوتکلیف بہت زیادہ بڑھ جائے ۔کبھی کبھی کسی دوسرے مرض کی تشخیص کے لے ،جب آنتوں کا معائنہ کیاجاتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ بواسیر مسّے بھی موجود ہیں ۔بواسیر کی وہ اقسام ،جن میں مسّے اندرونی اور درمیانی سطح پر ہو تے ہیں ،وہ نظر نہیں آتے یا محسوس نہیں ہوتے ،اس لیے ان کی تشخیص دیر سے ہوتی ہے ۔

بواسیر ی مصّوں کی ایک خاص پہچان یہ ہے کہ رفع حاجت کے بعد بھی یہ احساس باقی رہتا ہے کہ ابھی پیٹ صاف نہیں ہوا اور آنتوں میں مزید فضلہ رکا ہوا ہے ۔اسی احساس کی وجہ سے مریض کو بار بار بیت الخلا جانے کی ضرورت پڑتی ہے ۔یہ مسّے جس سبب سے پیدا ہوتے ہیں ،اس کے دور ہوجانے کے بعد ٹھیک بھی ہوجاتے ہیں ،مثلاً قبض دور ہوجائے ،خون کی نچلی رگوں میں خون کا دباؤ کم ہوجائے یا روزانہ کھائی جانے والی غذاؤں کو تبدیل کرلیاجائے ،یعنی قبض ختم کرنے والی غذائیں کھائی جائیں ۔

ایسی غذائیں جو آنتوں میں تیز ابیت بڑھاتی یا خراش پیدا کرتی ہیں ،بہت کم کھائی جائیں ،مثلاً گوشت و انڈا ،گرم مسالے ،گائے وبھینس کا گوش اور سرخ مرچ وغیرہ ۔وہ غذائیں جو دیر سے ہضم ہوتی یار یاح پیدا کرتی ہیں ،وہ بھی نقصان دہ ہوتی ہیں ،اس لیے بینگن ،مسور کی It’s possible to get rid of the Hemorrhoid دال ،اروی اور بیکری کی مصنوعات سے بھی پرہیز کرنا چاہیے ۔
اگر بیٹھے رہنے کا کام ہویا غیر فعال زندگی بسر کی جارہی ہوتو چلنے پھرنے اور ہلکی ورزش کرنے کا اہتمام کیا جائے ۔ہاضمہ درست رکھاجائے ،خاص طور پر جگر کا فعل درست ہونا چاہیے ۔اگر اجابت کرتے وقت جلن کا یا خارش کا احساس بار بار ہونے لگے ،کبھی معمولی ساخون فضلے میں نظر آئے یا آب دست لیتے وقت کسی قسم کا دانہ دیا ورم محسوس ہوتو فوراً معالج سے رجوع کرنا چاہیے ،کیوں کہ ایسی صورت میں بواسیر کا امکان ہوتا ہے ۔

بواسیر کے مریضوں کے لیے غذائی احتیاط بہت ضروری ہے ۔جب بھی اجابت سے فارغ ہوں تو پانی سے آب دست کے بعد صابن سے بھی اچھی طرح دھولینا چاہیے ۔پھر کسی صاف کپڑے سے پانی خشک کرکے کوئی بھی کولڈ کریم ،روغنِ بادام یا روغن زیتون لگا لیاجا ئے ۔اگر اجابت کرتے وقت بہت جلن یا تکلیف کا احسا س ہوتا تیلوں کو رفع حاجت سے قبل لگایاجا سکتا ہے ۔

روئی یا فوم سے بنائی ہوئی کرسیوں کی نشست بواسیر کے مریضوں کے لیے مضر ہوتی ہے ،خصوصاً موسم گرما میں ان کے بیدیا نواڑ سے بُنی ہوئی کرسیاں مفید رہتی ہے ۔مقررہ وقت پر رفع حاجت کے لیے ضرور جانا چاہیے ۔حاجت کا احسا س ہورہا ہویا نہیں، ایسے مریضوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ صبح وشام دو وقت فرع حاجت کی عادت ڈالیں ۔
سونے سے قبل چاے کا ایک بڑا چمچہ اسپغول پانی میں مل کر نوش کرنا چاہیے ۔چاے کے دو چھوٹے روغنِ بادام یا روغنِ زیتون بھی نیم گرم دودھ میں ملا کر سونے سے پہلے پیا جا سکتا ہے ،لیکن چکنائی کا زیادہ عرصے تک کھانا جگر کو نقصان پہنچا تا ہے ،اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

بواسیر کے علاج میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جیسے ہی مسّوں سے خون جاری ہو،اسے فوراً بند نہیں کرنا چاہیے ،اس لیے کہ ایک تو خون کے اخراج سے مسّوں کا تناؤ کم ہو کر تکلیف میں کمی آجاتی ہے ،دوسرے ابتدا میں جو خون خارج ہوتا ہے ،وہ مسّوں میں رکا ہونے کی وجہ سے فاسد ہوتا ہے اور اس کا خارج ہوجانا ہی بہتر ہے ۔
اگر مریض بہت کم زور ہویا خون کی کمی کی علامات نمایاں ہوں تو پھر خون کے بند کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے ۔بواسیر کے علاج میں پہلے ادویہ کے ذریعے پوری کوشش کرنی چاہیے کہ مرض پر قابو پایا جائے ۔انتہائی مجبوری کی حالت میں آپریشن کرانا چاہیے ،اس لیے کہ ادویہ سے اس کے ٹھیک ہوجانے کا زیادہ امکان ہوتا ہے ۔جب دواؤں سے مرض ختم ہوجاتا ہے تو اس کے اسباب کا بھی علاج ہوجاتا ہے ۔اس طرح اس کے دوبارہ پیدا ہونے کا It’s possible to get rid of the Hemorrhoid امکان بھی کم ہوجاتا ہے ۔

طبِ یونانی میں اس مرض کے علاج کے لیے اچھی دوائیں دستیاب ہیں ۔مفید غذاؤں میں مولی ،مولی کے پتے ،چولائی کا ساگ اور بتھوے کا ساگ وغیرہ شامل ہیں ۔ان سے قبض بھی نہیں رہتا اور ضائع شدہ خون دوبارہ بن جاتا ہے ۔
آپریشن سے پہلے مریض کو خاص قسم کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں ،مثلاً اگر بواسیر جگر کی وجہ سے ہوتو جگر
سے متعلق ٹیکے لگائے جاتے ہیں ۔مختصر اً غذائی تبدیلی اور مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کرکے اس مرض سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے ۔

Hemorrhoids are actually available to the blood vessels found in the anal (ANUS), which cause them to be born due to the blood pressure, especially when the stress is on the stomach veins present at the bottom of the stomach and body. Hough, no rig can take the form of flower and gourd due to not bearing this pressure.

There are three types of hemorrhoids in the form of masks: an inner, second middle and third outer. In the neighboring hemorrhage, sores are deep in the depth and they are not common or seen in normal condition. They have no pain or pain. The same condition occurs in outer hemorrhoids, but in this case the blood extends out.
Patients of middle hemorrhoids, inflammation and blood extensions are three things higher.

Exterior hemorrhage is the risk of seating, riding or wasting due to wastewater .If inflation increases inflammation increases and causes discomfort and difficulty inside the masks. Blood extends from blood, does not produce bloody hemorrhoids, and the blood which does not emit the blood, the plants produce hemorrhoids. It’s possible to get rid of the Hemorrhoid

This disease usually leads to people who eat very fast peppers and are used to cure oily and carbohydrates, especially for dairy foods. These eat more meat. Their foods are not included and if there are too many amounts. An important reason for immune is occupied.
Because of the occupation, the blood stains constant pressure on the blood veins due to the occupation, so during the period the obstacles arise and the flowers become rubbed and become dust.

Then, in case of occupation, there is a waste of dry and dry waste. Its rubbish and sorrow open the mouths of blood veins, and the wound starts to get rid of blood, which can later form shape. Worms, especially the THREAD WORMS, play an important role in producing the disease.
Let them start at the bottom of the intestine and start the night to give eggs in the anal, and cut them, which cause anxiety and irritation in the anal.

Their cutting and cutting of the patient cause injury in the body, and the permanent retardation remains intact. Some times, even after injury is hurt, wound or stirring occurs.
Buffalo is not merely due to occupation, but also for days, manuals are involved in its causes, especially when fasting effects are consumed for longer or excluding sharp objects in the form Make fun  It’s possible to get rid of the Hemorrhoid

The result of liver diseases also causes inflammation, particularly when the function of the liver becomes slow and blood during the blood veins associated with it slowly starts collecting blood.
Those who drink alcohol also suffer from arterial disease .Sometimes, this disease comes to see more people in the same family. This is a major reason for their diet and habits. It’s possible to get rid of the Hemorrhoid

For example, people of some family or specialty have a habit of eating spicy peppers. Some people eat greasy and meat more. Some people do not enjoy sports and exercise.
Some classes did not get time for exercise due to business engagement, even the nature of their work is that they have to sit for more time and they go to office and home from a personal vehicle, due to which No chance of hiking.

Sometimes the disease also transfers from parent to children. It also has been observed that during pregnancy there is a complaint of pregnancy among women .Children grow in the womb, the pressure of mercy is the blood of the surrounding surrounding veins. It is the result of which blood starts to be there there. The block of blood creates pressure on the veins of the veins .This type of diarrhea often relapses after the birth of a baby, but sometimes it also follows later Do not leave It’s possible to get rid of the Hemorrhoid

 

Its first pregnancy is likely to occur in pregnancy, when the child is uncomfortably unstable, the birth of twins is expected, during pregnancy while pregnant, she complained of severe occupation. The fear of being born in her people also Keeps sitting at the wet spot for a long time, after moisture, the moisture retains for a long time and does not take care of completely cleaning.

Sometimes, it’s been rainy for years, but it does not have any leaves.
It is usually done in a hemorrhoids procession .It is possible to diagnose the blood when it is removed .Sometimes to diagnose any other disease, when the intestines are inspected, they find that the liquor is There are also types of varieties in which mice are internally and medium, they do not look or feel, so their diagnosis is late.

A special diagnosis of immunization is that even after the restoration, it remains uncomfortable that the stomach is not cleared yet and more intestines are stored in the intestines. Due to this feeling the patient needs to go back to the toilet again. .It is fine after which it is done, because it becomes nutritious, such as occupation, blood pressure decreases blood or changes daily foods, namely occupation Eat foods. It’s possible to get rid of the Hemorrhoid

Foods that grow rapidly or increase in intestines, should eat very little, such as meat and egg, hot spices, cow pepper and red pepper etc.source It’s possible to get rid of the Hemorrhoid urdupoint. 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.