Health tips

Good health of children

Good health of children

Good health of children

بچے صحت مند اور تندرست ہی ہوں تو ہنستے کھیلتے ہیں ورنہ تو کبھی یہ مسئلہ تو کبھی وہ مسئلہ والا سلسلہ چلتا رہتا ہے اور بچہ کسی ہسپتال کا ٹریلر معلوم ہوتا ہے ۔اکثر والدین خصوصاً نوجوان اور نئے والدین کو یہ علم ہی نہیں ہوتا کہ ان کے بچوں کو کس طرح کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ایسے بھی والدین ہوتے ہیں کہ ان کے بچوں میں کوئی بیماری پورے عروج پر پہنچ جاتی ہے تو تب انہیں احساس ہوتا ہے کہ بچہ بیمارہے جبکہ ایسے بھی والدین ہوتے ہیں کہ جو اپنے کیا کسی کے بھی بچوں کو بیمار ہونے ہی نہیں دیتے ۔

وہ جانتے ہیں کہ پر ہیز علاج سے بہتر ہے ۔
مشترکہ خاندانی نظام کے زوال کے باعث ایسے والدین بہت کم ملتے ہیں ۔صحت مند بچے جب ہنستے کھیلتے ہیں تو اس سے ان کے والدین بھی خوش ہوتے ہیں ان کی یہ خوشی ان کی اپنی صحت میں بہتری کا باعث بنتی ہے اور اس کا فائدہ دونوں کو ہوتا ہے۔

اچھی صحت کے حامل بچے محض اچھی خوراک کی وجہ سے ہی نہیں بنتے بلکہ اس کے لئے اچھی سوچ اور اچھی تربیت کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔

اچھی تربیت وہی والدین کر سکتے ہیں جو خود اچھی طرح سے تربیت یافتہ ہوں ۔
والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے حوالے سے سوچ مثبت رکھیں اکثر والدین بے خیالی میں اپنے بچوں کے حوالے سے منفی رائے کے حامل ہوجاتے ہیں ۔وہ دوسروں کے سامنے اپنے بچے کی باتیں اس طرح کرتے ہیں کہ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انہیں کسی بھی طرح سے کوئی شعور ہے ہی نہیں یاوہ بہت کمزور ہیں اور کوئی ذمہ داری اُٹھا ہی نہیں سکتے ۔
حقیقت یہ ہے کہ وہ ایسا صرف اُن کی معصومیت کو بڑھانے کیلئے کہہ رہے ہوتے ہیں مگر نا دانستگی میں وہ اُن کا منفی تاثر بنا دیتے ہیں ۔بچے جب ان کی یہ رائے سنتے ہیں تو خود کو بہتر کرنے کی بجائے والدین کی دی گئی رائے کے مطابق خود کو ڈھالنے لگتے ہیں ۔دوسری طرف بعض والدین ایسے ہوتے ہیں جو اپنے بچوں کی معمولی سی خوبی کو بھی اِس طرح بڑھا چڑھا کر دوسروں کے سامنے بیان کرتے ہیں کہ بچہ سُن کر خود بھی حیران ہوجاتا ہے ۔ایسی رائے بچے کا حوصلہ بڑھاتی ہے اور اپنے اندر اس خوبی کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔


شاہ زیب کے والدین اس کی صحت کے حوالے سے اکثر پریشان رہتے ہیں مگر انہوں نے کبھی بھی اس کا ذکرا س کے سامنے نہیں کیا ۔وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ اپنے کلاس فیلوز اور کزنز میں سب سے نمایاں نظر آئے ۔اس کیلئے اُنہوں نے یہ طریقہ اختیار کیا کہ اسے جم میں داخلہ دلوایا ۔شروع شروع میں تو وہ شوق سے جم گیا مگر چند ہی دنوں کے بعد وہ اُکتاگیا اس کی اُکتا ہٹ کی سب سے بڑی وجہ اس کی تھکاوٹ تھی چنانچہ اُسکے پاپا نے اُسکے ساتھ ہی جم جانا شروع کردیا ۔

اپنے پاپا کو جم میں ورزش کرتے دیکھ کر شاہ زیب کا حوصلہ بڑھا اوراس نے بھی ورزش میں باقاعدگی اختیارکرلی اورچند ہی ہفتوں کے اندر اُسکی صحت اور جسم بہت اچھا ہو گیا ۔اُسکی ماما بھی اُسکا حوصلہ بڑھاتی رہتی تھیں ۔وہ اُنہیں اچھے اخلاق کے حوالے سے نصیحتیں کرتی رہتیں اور بتائیں کہ ورزش کرنے والے بچوں کی صحت اچھی رہتی ہے تو اُن کا مزاج بھی اچھا رہتا ہے اور یہ اچھا مزاج ہی اُن کے اچھے اخلاق کا سبب بنتا ہے ۔
آج کل سکول جانے والے بچوں میں سمارٹ رہنے کا بھی بھوت سوا ررہتا ہے ۔ایک دوسرے سے سن کروہ یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ سمارٹ رہنے کے لئے کم کھانا بہت ضروری ہے ۔حالانکہ اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق ہے ہی نہیں ۔اسی طرح بعض والدین اور بچے یہ سمجھتے ہیں کہ دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی غذائیں جسم میں موٹاپے کا باعث بنتی ہیں ۔جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی غذائیں جسم کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ موٹا پے سے محفوظ رکھتی ہیں ۔دودھ کا باقاعدگی سے استعمال کرنے والے بچوں میں بیماریوں سے محفوظ رہنے کی صلاحیت اُن بچوں سے زیادہ ہوتی ہے ۔جو دودھ نہیں پیتے ۔

پھرطبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تندرستی اور اچھی فگر حاصل کرنے کیلئے بازاری اور فاسٹ فوڈ کے ساتھ ساتھ کولڈڈرنکس سے پرہیز ازحد ضروری ہے ۔فاسٹ فوڈاگر کھانا ہی ہوتو مکئی کاسٹہ جسے ”چھلی “بھی کہا جاتا ہے بہترین فاسٹ فوڈ ہے اس کے علاوہ بھنے ہوئے چنے ‘تازہ اور موسمی پھل کھانے چاہیں اس سے نا صرف فوری طور پر بھوک کا علاج ہوجاتا ہے بلکہ صحت بھی بہتر ہوتی ہے ۔

کالے ‘براؤن ‘سفید ‘ہرے یا مالٹا رنگ کے کار بونیٹڈ مشروبات کی بجائے پھلوں یا گنے کا رس استعمال کیا جائے ۔یہ قیمت میں مہنگے تو ہوتے ہیں مگر اس سے بچوں کی صحت خراب ہونے کی بجائے اچھی ہوتی ہے ۔

آج کل اکثر بچے گھر پر بھی کھانے کے ساتھ کولڈڈرنکس کا استعمال لازمی کرتے ہیں جس سے ان کا گلا تو خراب ہوتا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ موٹا پے کا بھی شکار ہوجاتے ہیں ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے ساتھ کار بونیٹڈ مشروبات صحت کے لئے انتہائی مضرثابت ہوتے ہیں ۔اول تو کھانے کے ساتھ پانی بھی نہیں پینا چاہئے کجا کہ یہ کار بو نیٹڈ مشروبات پئیے جائیں۔ صحت مند اور خوبصورت جسم کے لئے پانی کی مناسب مقدار پینا بھی اشد ضروری ہوتا ہے ۔

کس کو کتنا پانی پینا چاہئے اس کا فیصلہ بچوں یا ان کے والدین کو خود سے کرنے کی بجائے کسی ماہر غذائیت سے کرانا چاہئے جو عمر ‘جنس ‘قداور وزن کے اعتبار سے حساب لگا کر بتا سکتا ہے کہ کس کو دن بھر میں کتنا پانی پینا چاہئے ۔ایک ہی عمر کے دو مختلف بچے جن کے قد اور وزن مختلف ہوں اُن کیلئے پانی کی
ایک جیسی مقدار نا مناسب ہوتی ہے اس کی وجہ سے بھی بچوں کی جسمانی فٹنس متاثر ہوسکتی ہے ۔

If the kids are healthy and healthy, they laugh and otherwise, this problem sometimes stays with that issue and the child knows a trailer trailer. In particular parents and especially young and new parents do not know that How many children can face problems?

There are also parents who have an illness in their children, then they feel that the child is ill and parents who do what they do. Do not let anybody suffer from getting sick.

They know that better than hazard therapy.Good health of children

Due to the collapse of shared family systems, such parents get very little .Children are happy when they play, they also rejoice, their happiness improves their own health and their benefit What happens
Kids with good health do not become just because of good food, but it is also a serious need for good thinking and good training.

Good training can only parents who are well trained.

Parents need to keep their thinking positive about their children, often parents are disrespectful about their child’s disadvantages. They talk about their child in front of others so that they get the impression that They have no awareness in any way or they are very weak and can not afford any responsibility.

The fact is that they are just asking to increase their innocence but they make their negative impact in anxiety, when they listen to their opinions, instead of improving themselves, the parents’ opinion

According to the fact that there are some parents who increase their children’s minority in such a way as they describe in front of others that even when the child is surprised.

Such a reaction encourages the child and tries to highlight this beauty within itself.

Shahzeb’s parents are often worried about his health, but he never made it in front of him for a laugh. He wants his child to appear in his class folves and cousins. For this, he It took the way that he entered the gym.

At the start of the beginning, he got greedy, but after a few days he concluded that the biggest reason for his accounting was his fatigue, as his father started gym with him.

Shahbaz was encouraged to see his father doing exercise in the gym, and he regularly exercised exercise, and his health and body became very good within weeks.

Mama also kept her motivation. She should remind them of good conduct and tell that the health of children who exercise exercise is good, then their temper is also good and this is a good temper due to their good conduct. becomes . Good health of children

Today, the children who go to school going to sleep smartly behave apart. When listening to each other, they begin to understand that eating less to stay smart is very important.

Although there is no connection with this fact, there is no connection. Similarly, some parents and children understand that dietary and dairy foods cause obesity in the body .When medical experts say milk and milk are made of Foods keep the body safe and fat from the fat.

Regularly used children in the restricted children are more likely to have more than these children.
Do not drink milk.

Other experts also say that in order to get better quality and good quality, along with fast food and cold food, chronic paints are essential to digestion. Fast food feeders are hut corn corn, which is also known as “steak”, is the fastest food.

In addition, weeping and drinking seasoned foods, it only cures instant hunger, but health is also better.

Fruit or sugar juice is used instead of black or brown ‘white’ green or malta-colored carbohydrates. These prices are expensive but it is rather good for children’s health.
Today, most of the children also need to use choddnixx with food at home, due to which their throat is spoiled, as well as they become obese. Good health of children

Medical experts say food-based drinks are very contagious for health. The food should not be consumed with food because it is used to be served by drinking water. Drinking proper amounts of water for a healthy and beautiful body is also imperfect.

Instead of doing so much water, how much water should be taken should be done with a special nutrition rather than self-

determination, which can calculate how much water is available throughout the day by calculating the age ‘sex’ Drinking water. Two different children of the age whose height and height are different for water

Physical fitness of children may also be affected due to the similar amount.

sourceUrduPoint.com.

Tags

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Close
Back to top button
Close
Close