Health tips

Garbage diet too

Garbage diet too

Garbage diet too

ایک زمانہ تھا کہ ہمارے ہاں بالخصوص دیہات میں گھر آنے والے مہمانوں کوگُڑیا شکر کا شربت بطور تواضع پیش کیا جاتا تھا ،جو میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد غذائی اور دوائی افادیت کا حامل ہوتا ہے۔
مگر اب حالات بدل چکے ہیں ۔شہروں کی بات تو چھوڑیے ،دیہات میں بھی لوگ گُڑ اور شکر کو بھول چکے ہیں ۔سفید چینی جسے سفید زہر کہنا زیادہ مناسب ہو گا،کے فدائی اور شیدائی ہو چکے ہیں اور گُڑیا شکر کے بجائے چینی بہت زیادہ کھارہے ہیں ۔

حال آنکہ ذرائع ابلاغ کے باعث پیدا ہونے والے شعورو آگہی کی وجہ سے دیہاتی بھی چینی کے نقصانات اور گُڑکی غذائی اور دوائی افادیت کے بارے میں خوب جانتے ہیں ،مگر دولت کی ہوس کے باعث گنّا شوگر ملوں کو فروخت اور تیار کردہ گُڑ برآمد کر دیتے ہیں ۔

صورتِ حال یہ ہے کہ آج کے زمانے میں گُڑ کھانے والوں کو قدامت پسند اور دیہاتی کا لقب دیا جاتا ہے ۔

اب تو کوئی اپنے مہمان کو گُڑیا شکر کی چائے پیش کرنے کا خیال بھی دل میں نہیں لاتا۔
سفید چینی کو سفید زہر کا نام دیا گیا ہے ۔انسانی جسمانی نظام کوتباہ کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے ،
کیوں کہ اسے سفید دانے دار بنانے کے لیے خطرناک قسم کے کیمیائی اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں ۔اگر کیمیائی اجزاء استعمال نہ کیے جائیں تو چینی کی اتنی شفاف رنگت نہیں ہو سکتی ۔چینی زیادہ کھانے کے باعث اس کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہورہا ہے ۔
ہمارے ہاں گنّا بکثرت کاشت کیا جاتا ہے ۔آپ موسم سرما میں کسی دیہاتی علاقے میں چلے جائیں تو گنّے کے لہلہاتے ہوئے کھیت نظر آئیں گے ،مگر یہ سب تجارتی بنیادوں پر کاشت کیا جاتا ہے ،جب کہ پہلے صرف گھریلو استعمال کے لیے کاشت کیا جاتا تھا۔اب کسان تجارتی بنیادوں پر کاشت کرکے بڑا منافع کمارہے ہیں ۔
شوگر ملوں کی کثرت کے باعث گنّے کی مانگ بڑ ھ چکی ہے ۔اس کی قیمت بہت زیادہ ہو گئی ہے ۔اگر کچھ لوگ گنّے سے گُڑ اور شکر بناتے ہیں تو وہ گھر یلو استعمال کے بجائے تجارتی بنیادوں پر افغانستان بھیج دیتے ہیں ۔اس طرح گُڑ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ۔اس وقت جتنے بھی شربت بازار میں دستیاب ہیں ،سب مصنوعی چینی سے تیار کردہ ہیں ۔دیکھنے میں تو یہ بھلے لگتے ہیں ،مگر حقیقت میں میٹھا زہر ہیں اور لوگ پی رہے ہیں۔
گُڑیا شکر سے بنائی گئی چائے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے ۔یہ نہ صرف لطف دیتی ہے ،بلکہ نظام ہضم کی اصلاح بھی کرتی ہے ۔پہاڑی علاقوں کے رہنے والے اب بھی گُڑ او ر شکر کی چائے بناتے اور پیتے ہیں ۔موسمِ برسات میں گُڑ کی روٹیاں بہت لطف دیتی ہیں ۔موسمِ سرما میں دیہات میں تِلوں اور السی کو بھون کر ،پھر اس میں گُڑ ملا کر لڈو بنا کر کھائے جاتے تھے ۔اس میں گھی کی آمیزش لطف دوبالا کردیتی ۔اسی طرح چنے اور مکئی کو بھون کرگُڑملا کر دوستوں اور مہمانوں کو کھلایا جاتا تھا۔یوں نہ صرف ہر عمر کے لوگ اس سے لطف اندوز ہوتے ،بلکہ جسم کو حرارت پہنچا کر کئی امراض سے محفوظ بھی رہتے تھے ۔
مذکورہ بالااشیا کا کھانا موسم سرما میں سردی کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے ۔مگر اب طرزِ زندگی میں تبدیلی آچکی ہے۔ان صحت بخش غذاؤں کے بجائے مہمانوں کی خاطر مدارت چینی سے بنی ہوئی چائے اور مٹھائیوں سے کی جاتی ہے اور ہر کوئی اس کے نقصانات جاننے کے باوجود کھاتا ہے ،یہاں تک کہ دیہی علاقوں میں گُڑ کی جگہ رنگ برنگی مٹھائیاں تواضع کے لیے پیش کی جاتی ہیں ۔
گزر ے وقتوں میں دیسی طب کے ماہرین برسوں پرانا گُڑ نسخوں میں استعمال کرتے تھے ،کیوں کہ گُڑ جس قدر پراناہوتا ہے ،اس کی افادیت بڑھ جاتی ہے ۔سفید چینی کے باعث مٹاپے اور ذیابیطس کے امراض میں بہت اضافہ ہوا ہے ۔دیہات کے لوگ گُڑ کھاتے تھے ،اس لیے ذیابیطس کے مرض سے محفوظ رہتے تھے ۔گُڑ کئی امراض کے علاج کے لیے بھی کھایا جاتا ہے ۔پرانا گُر کھانسی اور دمے کو دور کرنے کے لیے بھی مفید ہے ۔پہلے وقتوں میں لوگ ہاضمے کے لیے کھانے کے بعد تھوڑا ساگُڑ کھاتے تھے۔پرانا گُڑ قبض ختم کرنے کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور کوئی اس کامتبادل نہیں ہے ۔
اطبّا معجون کو گُڑ کے شیرے میں تیار کرتے ہیں ۔اس طرح اس کی افادیت بڑھ جاتی ہے ۔گُڑ انسان کے اعصابی نظام کو طاقت بخشتا اور بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔کپڑے کی ملوں اور کپاس کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے لوگ کام ختم کرکے گُڑ کھاتے ہیں ۔یوں معدے کے اندر داخل ہونے والے روئی کے ذرّات اور مضرِ صحت کیمیائی اجزاء جسم سے خارج ہو جاتے ہیں ۔گُڑ کی چائے بچوں کی کھانسی اور بلغم کے اخراج میں مفید ہے اور معدے کو بھی درست رکھتی ہے ۔
گُڑ اور شکر میں وہ تمام اوصاف موجود ہیں ،جوگنّے کے رس میں ہوتے ہیں ،بہ شرطے کہ کسان اس کو سفید کرنے کے لیے بے تحاشا سوڈا اور دوسرے کیمیائی اجزاء استعمال نہ کرے۔اگر بے تحاشا سوڈا اور کیمیائی اجزاء سے گُڑ کو سفید کیا جائے تو یہ مضرِ صحت ہو جاتا ہے ۔گُڑ کی میل کاٹنے کے لیے بھنڈی کارس بہتر ہوتا ہے ۔اس طرح گُڑ بھی صاف اور شفاف ہو جاتا ہے اور مضر صحت بھی نہیں ہوتا۔
گُڑ میں خشک میوے شامل کرکے تھوڑا سا دیسی گھی ملا کر موسم سرما میں کھانا مفید ہے ۔اگر چہ اس گُڑ کی رنگت سیاہی مائل ہوتی ہے ،مگر افادیت اور مزہ بہت ہوتا ہے ۔طبِ یونانی کی رُو سے گُڑ جسم کو موٹا کرتا ہے ۔
گنّے کے رس کو خوب پکا کر جما لیا جاتا ہے اور جب کچھ ٹھنڈا ہو جائے تو ہاتھوں سے مل کر سفوف بنانے سے سرخ شکر تیار ہو جاتی ہے ۔طب کے ماہرین کے مطابق روزانہ پچاس گرام تک گُڑ کھانا کافی ہوتا ہے ۔
گُڑ کا رنگ گولڈن براؤن سے گہرا براؤن ہوتا ہے ۔عام خیال یہ ہے کہ ہلکے رنگ کو گُڑ بہتر معیار کا ہوتا ہے ۔اسی وجہ سے گُڑ بنانے والے کئی طرح کے رنگ کاٹ کیمیائی اجزاء ڈال کر اس کا رنگ ہلکا پیلا کر دیتے ہیں ،جب کہ یہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔گُڑ بنانے کے عمل کے دوران کچھ حیاتین اور نمکیات ضائع ہو جاتے ہیں ،مگر چینی کے مقابلے میں یہ پھر بھی مفید ہے ،کیوں کہ اس میں پروٹین ،حیاتین اور نمکیات ہوتے ہیں ۔
100گرام گُڑ میں حرارے 383،کیلسےئم80ملی گرام ،میگنیزےئم112ملی گرام،پوٹا شےئم 453ملی گرام،زنک(جست)30ء گرام ،مینگنیز15ء ملی گرام ،نایاسن (NIACIN) 90ء ملی گرام ،نشاستے 95ملی گرام،فولاد 3ملی گرام ،فاسفورس 40ملی گرام ،سوڈےئم 27ملی گرام،تانبا50ء ملی گرام ،سیلینےئم 871ء ملی گرام اورحیاتین ب 6(وٹامن بی)670ء ملی گرام ہوتی ہے ۔
گُڑ موسم سرما میں جسم کو غذائیت کے ساتھ ساتھ حرارت بھی فراہم کرتا ہے ۔جسم سے فاسد مادّوں کا اخراج اور تھکن دور کرتا ہے ۔اعصاب کو سکون دیتا اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے ۔آدھے سر کا درد اورخون کی کمی دور کرنے میں مفید ہے ،البتہ موٹے افراد اور ذیابیطس کے مریض اسے نہ کھائیں ۔گُڑ کو ہمیشہ خشک اور ٹھنڈی جگہ یا ہوا بند مرتبان میں محفوظ رکھیں ۔یہ ایک سال تک کھانے کے قابل ہوتا ہے ۔

It was a time that especially those who came home in the villages were offered citrus syrup as a vegetarian, which is very important as well as diet and medication utility.
But now the circumstances have changed. Leave the concerns of the people, people have forgotten fears and sweets in the villages .Fedish Chinese, which is more appropriate to say white poison, have become feudal and charming, and sugar is very much rather than a sugar Are eating more

Due to recent media awareness, villagers also know well about the loss of sugar and food and medication of medicines, but due to lust of wealth, export the garbage sold and sold to fold sugar mills. Are there
The situation is that today, the people of the poor are given the title of conservative and rural.

Now nobody brings the idea of ​​presenting a guest of tea to your guest.
White sugar is named as white poison. It does not have to be done to reduce the physical body,
Because of this dangerous type of chemical ingredients are used to make it white granular .If chemical ingredients are not used, sugar can not be so transparent.
Due to excessive sugar, its prices are increasingly increasing.
If we go to a rural area in the winter, the fields will be visible while weaving grain, but all are cultivated on a commercial basis, when they first cultivated for domestic use only. The farmers are cultivated on commercial basis and are making big profits.

Due to the abundance of sugar mills, demand for sugar has increased. Its value has become very high .If some people make fun and appreciate, they send home on commercial basis rather than using alloy .These The prices of garbage have also started talking to heaven. At the same time, any syrup available in the market, all are prepared from synthetic sugar.
It looks good to see, but in reality there are sweet poison and people are drinking.
Tea made of doll sugar is its own pleasure .It only enjoys not only, but it also improves the system digestion .The inhabitants of the mountain areas still make and drink tea and fried tea. In rainy rain Garbage bread is very enjoyable .In winter, in the villages, Tey and Alsi were fed up,Garbage diet too  then it was mixed with garbage and was eaten.
The mixture of sweets in this mixture was enjoyed. Similarly, frying chaff and corn was fed and fed to friends and guests. Not only people of all ages enjoyed it, but also increased the temperature of the body, also protected from many diseases. lived .
The food mentioned Balakiya is protected from cold intensity in the winter. But now there is a change in lifestyle.
Instead of these healthy foods, guests are served with tea and sweets made of honeymoon, and everyone eats it even after knowing their losses, even in the rural areas, the colorful sweets presented for compensation. Goes away
During the past, Desi medical experts used to use old garments in the years of old garments, because the value of the garbage increases its utility.
Due to white sugar, there has been a rise in diseases of obesity and diabetes .The people of the world used fury, so they were safe from the disease of diabetes .The kidneys are also eaten for the treatment of many diseases. It is also useful for removing. In the past time people used to eat a little bit after eating for the digestion. It is very beneficial for the occupation to end the occupation, and there is no such a swap.Garbage diet too

They always produce nuts in the pit. Thus its utility grows .Girl strengthens the nervous system of man and keeps it safe from diseases. People working in cotton mills and cotton factories finish work They eat frys. The raw particles that enter inside the stomach and the hazardous health chemical components are removed from the body.Garbage diet too
Garbage tea is useful in cough and blood emission of children and keeps the stomach also valid.
There are all the attributes in the garbage and thanksgiving, the juice juice, the condition that the farmer does not use untouchable soda and other chemical ingredients to white it. If white soda is white and untouchable. It gets ridiculous health.
Bad carrots are better for cutting the mud of the garbage .This way the garbage becomes clean and transparent and there is no harmful health.Garbage diet too
Winter food is useful by adding dry fruits to the garbage, and food is useful in winter .If the color of this trumpet is incomplete, utility and fun are very much .but the root fits the body through Greek.
Grain juice is cooked and cooked well and when something gets cold, making sulfur together with red hands is prepared.
According to medical experts, food is sufficient to eat up to 50 grams daily.Garbage diet too

The brown color is dark brown from the Golden Brown. The idea is that the color of the light is a better quality. Due to this reason, many kinds of bitter cut-cutting-colored chemicals, by applying the chemical ingredients, make their color yellow, While it is not good for the health. Some animals and salts are lost during the process of making a plant, but it is still useful in comparison to sugar because it contains proteins, insects and salts. Garbage diet too

100 grams of cereals 383, calcium 80 millimeters, magnesium 112 grams, potassium 453 grams, zinc (zinc) 30 grams, manganese 15 millimeters, nicacies (NIACIN) 90 millisphere, starch 95 mm, feldad 3 millimeters, phosphorus 40 millimeters, sodayim 27 mm Gram, copper 50 millimeters of gram, salineum is 871 milligrams and ophthalmic b6 (vitamin B) 670 mm.Garbage diet too
Garbage provides nutrition to the body in the winter as well.
Removes fatigue from the body and removes fatigue .Allows comfort and strengthens immune system. It is useful to remove headache and deficit, although patients with obesity and diabetes do not eat it. Always keep in a dry and cool place or air-conditioned guardian. It is worth eating for a year.

sourceUrduPoint.com

Tags

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error

Enjoy this blog? Please spread the word :)

Follow by Email
Facebook
Facebook
Twitter
Close
Close