Health tips

Does Exercise Avoid Exercise?

Spread the love

Does Exercise Avoid Exercise?

Does Exercise Avoid Exercise?

دنیا بھر کے طبی ماہرین صحت مند رہنے اور بیماریوں سے بچنے کے لیے ورزش پر زور دے رہے ہیں ۔ان ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید سہولتوں نے انسانی زندگی میں آسانیاں تو پیدا کی ہیں لیکن انسان کی صحت کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے ۔وہ دن بہ دن پُر آسائش زندگی گزارنے کا عادی اور غیر متحرک ہورہا ہے جس کے باعث اسے نہایت ہی سنگین قسم کے عارضے گھیر رہے ہیں ۔

جدید طرززندگی موٹاپے کا باعث بھی بن رہا ہے ۔ماہرین کہتے ہیں کہ ورزش نہ صرف موٹاپے سے نجات دلاتی ہے بلکہ عمر کے ہر حصے میں حد تو یہ ہے کہ بڑھاپے میں بھی انسان کو صحت مند رکھتی ہے ۔ورزش کئی امکانی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے اور عمر رسیدگی کے نقصانات کم کرتی ہے ۔باقاعدہ ورزش کرنے والے لوگ عمر کے ہر حصے میں اپنے ہم عمروں سے بہتر زندگی گزارتے ہیں ۔

بچے ہر وقت کھیلتے کود تے رہتے ہیں اور کبھی چین سے نہیں بیٹھتے۔یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف توانا دکھائی دیتے ہیں بلکہ تندرست بھی رہتے ہیں ۔بڑے ہو کر یہی بچے سست پڑجاتے ہیں کھیلنے کود نے کی عادت جاتی رہتی ہے ۔انسان اپنے اوپر بڑھاپا خود طاری کرتا ہے ۔جس طرح کسی مشین کو استعمال کرتے ہیں تو وہ چلتی رہتی ہے لیکن جب بند کردیں تو اس میں زنگ لگ جاتا ہے ۔اسی طرح جب تک انسان چلتا پھرتا رہتا ہے متحرک رہتا ہے اور تندرست رہتا ہے ۔

ورزش کے لیے رہنمائی بھی ضروری ہے خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو اپنے موٹاپے سے نجات چاہتے ہیں یا پھر خود کو جسمانی طور پر قابل رشک بنانا چاہتے ہیں ۔
ایک عام صحت مند فرد چہل قدمی،باغبانی،تیراکی یاسائیکلنگ وغیرہ سے خود کو صحت مند رکھ سکتا ہے لیکن ضروری ہے کہ ورزش کو عارضی طور پر نہ اپنایا جائے ۔چہل قدمی بھی شروع کی جائے تو معالج یا تربیت یافتہ شخص کے مشورے سے ۔کچھ لوگ ادھیڑ عمری میں چہل قدمی شروع کرتے ہیں اور ابتداء ہی میں انتہائی فاصلہ طے کرکے ناصرف خود کو تھکالیتے ہیں بلکہ پیدل نہ چلنے کی عادت کے باعث اپنے پیروں کو اکڑالیتے ہیں ۔ورزش ہمیشہ مرحلہ وار شروع کرنی چاہیے۔

اگر معالج نصف گھنٹے روز چہل قدمی کا مشورہ دے تو ا س پر عمل ضرور کریں لیکن اس چہل قدمی کو مشقت نہ بنائیے،بلکہ ذہن کو ہلکا پھلکا رکھ کر چہل قدمی سے لطف اندوز ہوں ۔ضروری نہیں کہ آپ پہلے ہی دن نصف گھنٹہ چہل قدمی کریں ۔اگر آپ پندرہ سے بیس منٹ میں تکان محسوس کرنے لگیں تو چہل قدمی کا سلسلہ بند کردیں ۔طویل عرصہ تک ورزش نا کرنے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی ورزش کا وقت رفتہ رفتہ بڑھائیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ورزش کرنے کے لیے مندرجہ ذیل طریقے اپنائیں تو اس سے ناصرف آپ تندرست وتوانار ہیں گے بلکہ جسمانی نقصان کا احتمال بھی نہیں رہے گا۔
پاؤں کی جانب جھکیں اور اپنے دونوں ہاتھ زمین پر لگائیں ۔پھر سیدھے کھڑے ہوں اور بائیں طرف یہ عمل دہرائیں۔ خیال رہے کہ دونوں گھنٹے نہ مڑیں اور کہنیاں بھی نہ مڑنے پائیں۔ ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو زمین پر لگانے کی کوشش کریں ۔پیٹ کے لیے یہ ورزش بہت اچھی ہے ۔

عموماً خواتین کو بڑھے ہوئے پیٹ کے بہت سے مسائل درپیش ہوتے ہیں اور وہ اس سے نجات کے لیے طرح طرح کے ٹوٹکے استعمال کرتی رہتی ہیں ۔
بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کے خواہش مندافراد کے لیے یہ ورزشیں مفید ہو سکتی ہیں ۔
زمین پر بائیں طرف کی کروٹ پر لیٹ جائیں اور اپنا وزن بائیں کہنی پر ڈال لیں ۔اپنا دایاں گھٹنا پیٹ کے ساتھ لگائیں اور اب بائیں ٹانگ کو اٹھا کرسیدھا کریں ۔جہاں تک ہو سکے اپنا دایاں ہاتھ بھی دائیں ٹانگ کی طرف کھینچیں یہ عمل ایک سائیڈ پر تین مرتبہ دہرائیں پھر دوسری طرف بھی یہی عمل کریں ۔

بائیں طرف لیٹ کر اپنا وزن بائیں کہنی پر ڈالیں اور دائیں ٹانگ اور دایاں ہاتھ دونوں اوپر کی طرف اٹھائیں اور کھنچاؤ محسوس کریں پھر دائیں طرف کی کروٹ پر لیٹ کربائیں ٹانگ اور ہاتھ اوپر اٹھائیں ۔

زمین پر بالکل سیدھا لیٹیں ۔پھر کمر کو اٹھا کر دونوں ہاتھوں پر رکھیں اور ٹانگوں کو اندر کی طرف کھینچ کر انگو ٹھوں پر توازن قائم کریں ۔زمین سے صرف کہنیوں تک بازو اور پاؤں کی انگلیاں چھونی چاہئیں ۔

یہ ورزش رانوں اور پیٹ کے لیے مفید ہے ۔زمین پر سیدھا لیٹیں ،کمر کو ہاتھوں پر رکھیں اور اپنا سارا جسم اوپر کو اٹھالیں ۔صرف کندھے زمین کو چھوئیں ۔بائیں ٹانگ کو سیدھا رکھیں اور دائیں ٹانگ کو موڑ کر پیٹ تک لائیں اور پاؤں کا رخ بائیں ٹانگ کے گھٹنے کی طرف رکھیں ۔اسی طرح دوسری ٹانگ کے ساتھ بھی یہی عمل ددہرائیں ۔
یہ ورزش کمر،بازو اور رانوں کے لیے مفید ہے ۔اگر چہ ذراسی مشکل ہے ۔دونوں ٹانگیں فاصلے پر رکھ کر زمین پر لیٹ جائیں ۔بایاں بازو سر کے اوپر لے جا کردائیں طرف کو مڑ جائیں کہ کمر میں کھنچاؤ محسوس ہو ۔پھر دوسرا بازو اوپر لا کر بائیں طرف مڑجائیں ۔

:پٹھوں کے لیے مفید ورزش

یہ ورزش پیٹ کے پٹھوں کے لیے مفید ہے ۔زمین پر لیٹ جائیں پھر ہاتھ اور پاؤں دونوں کو کھینچتے ہوئے بیٹھنے کی کوشش کریں ۔پاؤں کے انگوٹھے اور ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک ہی رخ کی طرف کھینچیں ۔دو سیکنڈ تک رکیں پھر لیٹ جائیں اب دوبارہ رکیں ۔پہلے بائیں طرف کو شش کریں پھر دائیں طرف ․․․․․․!

اپنی بائیں طرف پر لیٹیں ،سر اور کندھوں کو سیدھا رکھیں ۔اپنے جسم کا وزن بائیں ہاتھ پر رکھیں اور ہاتھ کو منہ کے سامنے رکھیں ۔اب اپنی سیدھی ٹانگ کو جہاں تک جا سکے اوپر لے جائیں اسی طرح دس بارہ مرتبہ کریں ۔یہی عمل دوسری طرف بھی دہرائیں ۔
زمین پر الٹا لیٹیں ،سر کو اٹھائیں اور دونوں بازوؤں کو آگے کی طرف باندھ لیں ۔اب کندھے سیدھے رکھیں ۔دونوں ٹانگیں اوپر کی طرف اٹھائیں ۔اس کے ساتھ اپنا اگلاجسم بھی تھوڑا سااوپر اٹھائیں۔ ٹانگوں کو اوپر اٹھا کر اوپر نیچے ہلائیں ۔یہاں تک کہ آپ کچھ دنوں بعد دو مرتبہ بغیر ٹانگیں لگائیں انکو ہلاسکیں ۔یہ ورزش کو لہوں کے لیے مفید ہے ۔اگر چہ اسے کرنے کے لیے شروع میں آپ کو تھوڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Medical experts from around the world are emphasizing exercise to stay healthy and avoid diseases. These experts say that modern facilities have created easy-to-life in human life, but also risk human health. She is accustomed and unhappy to spend luxury on day and day, due to which she is facing serious serious illnesses.

Modern style is becoming a cause of obesity. The audience says that exercise not only helps in obesity, but in every part of the age, there is a limit to human being in the age of growth. Exercise protects from many potential diseases And reduces aging loss. People who exercise exercise work better than their age in every part of the age.

Children are jumping and playing at all times and never sit in chains. That’s why they show not only turtles but also stay healthy. These kids are slowly used to play slowly. He sticks himself up on his own .Just like a machine keeps moving, but when it closes, it gets bored.

Similarly, as long as a person walks on, he remains vibrant and remains healthy.

Guidance for exercise is also essential, especially for those who want to be saved from their obesity or want themselves to become physically abusive.Does Exercise Avoid Exercise?

A healthy healthy person can keep himself healthy from walks, horticulture, swimming or drying, but it is necessary that the exercise is not temporarily adopted.

If a walk is started even after a doctor or a trained person consultation. Some people begin walking in a desert shape and initially take a long distance to tackle themselves, but because of the habit of not walking, Let’s start.

Exercise should always start steady.
If the physician advises a walk on half an hour, you must do it, but do not make this step hard, but enjoy the mind lightly.
It is not necessary that you should take a walk in the first half an hour .If you feel comfortable in fifteen and twenty minutes, stop a walk .

Still for those who do not work for a long time, it is necessary for them to exercise their exercise time. Increase speed
Experts say that if you adopt the following methods for exercising, it will be at least you will be healthy, but it will not be possible for physical harm.

Tilt towards the foot and apply both of your hands on the ground. Then stand straight and repeat the process on the left. Be careful not to turn both hours and turn away stories. Try to put the handbag on the ground. This exercise is very good for the pate.

Generally women have many problems of increased stomach, and they keep using it for the sake of salvation.

These exercises can be useful for the desire to reduce the increased stomach.

Lift on the crate on the left side of the ground and put your weight on the left corner. Put your right knee stomach and lift the left leg. As long as you can move your right hand towards the right leg. Repeat the side three times and then do the other side.

Lay down on your left and put your weight on the left corner and lift both right and right hand in the top and feel lower, then lift the leg and the left on the right side. Does Exercise Avoid Exercise?

Lift straight on the ground. Then lift the waist and place it on both hands and set the legs inwards and balance the fingers.
From the ground only armies should touch arm and feet fingers.
This workout is useful for thighs and stomachs .Keep on straighten sides, put the waist on the hand and lift up all the body above them .Should just touch the shoulder ground. Keep the left leg straight and twist the right leg and get it to the stomach. Turn towards the left leg knee. Similarly, repeat the same with the second leg.

This exercise is useful for waist, arm and thighs .If it is difficult to get it, keep them on the ground and lay them down on the ground. Move the arm arm over the head and turn towards the waist in the waist .Then the second Bring the arm up and turn on the left.Does Exercise Avoid Exercise?

Useful exercises for muscles:

This exercise is useful for stomach muscles .Let down on the ground then try to sit while dragging both hands and feet.
Put the thumb and the toes of the foot towards one side. Hold it for two seconds and then hold it again .Ship it to the bottom left and then on the right ……!

Lift on your left, keep the head and shoulder straight. Keep your body on the left hand and keep your face in front of the face. Let the straight leg go and move as many as 10 times as you can.
Repeat the same process on the other side.

Lift over the ground, lift the head and tie forward both arms .To keep the shoulders straight .Let your legs upwards .Used your head with a little bit. Pick up the legs up and down .You can beat them twice a few times without legs .This exercise is useful for lapsing .If you have to face a little bit in the beginning to do it, .

sourceUrduPoint.com.

Tags

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Back to top button
Close
Close