Face & Skin Issues

Arq E Gulab Husn O Sehat Ka Khazana

Arq E Gulab Husn O Sehat Ka Khazana

Arq E Gulab Husn O Sehat Ka Khazana

کہا جاتا ہے کہ چہرہ ہمارے جذبات واحساسات اور سوچ کی بہترین عکاسی کرتاہے،اس لیے چہرہ جتنا شفاف ہو گا،زندگی کے رنگ چہرے پر اتنے ہی خوب صورت دکھائی دیں گے۔چہرہ ہمارے جسم کا وہ حصہ ہے ،جو بیرونی عوامل سے براہِ راست متاثر ہوتا ہے ۔چہرے کی جِلد کی حسّاسیت کا یہ عالم ہے کہ یہ بیماری وتندرستی اور تکالیف کے اثرات سب سے پہلے قبول کرتی ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ جسم کی جِلد کے برعکس چہرے کی جِلد زیادہ حفاظت کی متقاضی سمجھی جاتی ہے ۔
ماہرینِ کا موقف ہے کہ جِلد کی حفاظت کے لیے قدرتی اشیا کا استعمال جادوئی اثرات مرتّب کرتا ہے۔ ان اشیا کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ ہر قسم کی جِلد کے لیے مفید ہوتی ہیں اور ان کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔

انھی قدرتی اجزا میں ایک نام عرقِ گلاب کا بھی ہے ۔

عرقِ گلاب جِلد کے لیے ایک گوہرِ نایاب سمجھا جاتا ہے ۔موجودہ ترقی یافتہ دور میں جِلدی امراض کے ماہر اسے نہ صرف جِلد کی خوب صورتی ،بلکہ جِلدی بیماریوں کے تدارک کے لیے بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔عرقِ گلاب جِلد کی قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور جِلد کی نچلی تہوں میں پانی کی مقدار قائم رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔عرقِ گلاب سے چہرہ دھویا جائے تو جِلد ملائم ،چمک دار اور خوب صورت رہتی ہے ۔تحقیق سے یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ عرقِ گلاب جِلد سے پانی کے غیر معمولی اخراج کو روکتا ہے ۔عموماً موسم گرما میں جب پسینے کا زیادہ اخراج ہوتا ہے تو عرقِ گلاب پسینے کی زیادتی کو روکتا ہے ۔اگر نہانے کے پانی میں کچھ مقدار عرقِ گلاب کی شامل کرلی جائے تو جِلد معطر رہتی ہے ۔
جِلد کی شادابی کے لیے عرقِ گلاب سے بہتر شاید ہی کوئی قدرتی شے ہو۔جِلد کی بیماریوں کے خاتمے کے لیے گلاب کا عرق بہترین دوا ہے ۔چہرے کی جھائیاں ،خشکی اور داغ دھبے ختم کرنے کے لیے بیش قیمت کیمیائی مصنوعات استعمال کی جاتی ہیں ،مگر ماہرین جِلد اس حوالے سے عرقِ گلاب ہی کو ترجیح دیتے ہیں ۔اُن کا مشورہ ہے کہ چہرے کی جِلد کو جھرّیوں سے محفوظ رکھنے اور رنگت نکھارنے کے لیے عرقِ گلاب روزانہ استعمال کیا جائے تو مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔
گھریلو خواتین کے ہاتھ برتن وکپڑے دھونے سے عموماً کھر درے اور سخت ہوجاتے ہیں ۔ہاتھوں کی جِلد اترنے لگتی ہے اور زخم سے بن جاتے ہیں ۔اگر گلیسرین، لیموں اور عرقِ گلاب باہم ملا کر ہاتھوں پر مالش کی جائے تو ہاتھوں کی جِلد کی ملائمت اور نرمی لوٹ آتی ہے ۔عرقِ گلاب گردو غبار کو نکال پھینکتا اور جِلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتا ہے ۔گلاب کا عرق نہ صرف جسمانی،بلکہ ذہنی مسائل کے حل میں بھی معاون ہے ۔یہ عرق پینے سے کم زور دل اور دماغ کو تقویت ملتی ہے ،لیکن اس حوالے سے یہ ضروری ہے کہ عرقِ گلاب ملاوٹ سے قطعی پاک ہو۔
اعصابی دباؤ سے نجات حاصل کرنے کے لیے سکون آور ادویہ کھائی جاتی ہیں ۔اگر عرقِ گلاب میں چند قطرے زیتون اور شہد ملا کر پیا جائے تو یہ معجزاتی اثرات مرتّب کرتا ہے ،ذہنی تناؤ ختم ہو جاتا ہے اور اعصاب طمانیت محسوس کرتے ہیں ۔پانی میں گلاب کا عرق شامل کرکے پینے سے بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت حاصل ہوتی اور جسم کی سستی دور ہوجاتی ہے ۔اس عرق کے بیش بہا فوائد کے پیش نظر معالجین اسے موٴ ثر اور مفید قدرتی دوا گردانتے ہیں ۔
آنکھوں کو جملہ امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے شفاف،ٹھنڈا اور خالص عرقِ گلاب ایک نعمت ہے ۔یہ آنکھوں کو صاف رکھتا ہے ۔آشوبِ چشم کی بیماری سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔عرقِ گلاب پینے سے جسمانی امراض کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔یہ معدے کے امراض میں روزانہ پیا جائے تو معدے کے افعال میں بہترین پیدا ہوجاتی ہے ۔یہ خون میں موجود زہریلے مادّوں کے خاتمے کے لیے بہت مفید ہے ۔خون صاف کرتا ہے ،جس سے جِلدی مسائل پیدا نہیں ہوتے۔
جدید تحقیق نے ثابت کردیا ہے کہ قدرتی اشیا میں موجود اجزا جادوئی اثرات کے حامل ہوتے ہیں اور عرقِ گلاب کے حیرت انگیز فوائد کی بدولت یہ قدرتی نعمت دنیا بھر میں مقبول ہے ۔
گرمی میں سر کے درد سے نجات کے لیے عرقِ گلاب کو ماتھے پر لگانے سے آرام آجاتا ہے ۔یہ عرق نکسیر کے مرض میں بھی مفید ہے ۔عرقِ گلاب پینے سے قبض دور ہوجاتا ہے ۔بچوں اور حاملہ عورتوں کو ہر مرض میں پلایا جا سکتا ہے ۔پیشاب کی نالی کے زخم میں اس کا پلانا مفید ہے ۔یہ مقویِ اعضاے رئیسہ اور مفرّح ہے ۔ناکاریِ قلب سے بچاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-03-24

It is said that the face reflects the feelings of our emotion and thinking, so that the face becomes more transparent, the face of life will appear as much as possible. Face is the part of our body, which is directly from external factors. It is the effect of skin sensitivity that it accepts the effects of illness and disorder first.

That is why the face of the skin opposite the body is considered to be more secure.
Experts have the opportunity to use natural ingredients to protect skin quickly. One of the main advantages of these items is that it is useful for every type of skin and they do not have any implicit effects.

The natural ingredients also have a name rope. Arq E Gulab Husn O Sehat Ka Khazana

Rough rose is considered as a cohesion for the skin .In early developed times, specialists of acne advise not only to use skin but also skin care, but also to prevent skin diseases. It also helps in maintaining the amount of water in the lower layers of the skin.
The skin is frozen, radiant, and good. It is also the fact that the long-sleeved skin prevents excessive emission of water from the skin. During summer, when sweat was excessive in summer It is possible that the nausea rose to prevent sweak abuse .If some quantity in water is added to rose water, it is very quickly absorbed.

There is probably a natural item better than roses to skin skin. Rose is the best medicine for ending diseases. However, experts prefer early on the roses. They recommend that the roast is used everyday to protect the face of the skin from scratch and to dye it, the desired results can be achieved.

Hands of household women ‘s utensils usually become very rough and harsh due to washing the vessels. The skin of the skin starts to fall and becomes caused by wounds .If glycerine, lime and kidney roses are mixed with hands, then the skin of the skin And it hurts smoothly .The sun rose and throws the balloon out of the dust and keeps it dry from the skin .Labab is not only physical, but also a mental problem.
Drinking this nutrition strengthens heart and brain, but in this context it is important that the skin of the kidney is completely unclear.
Eczema is eaten to save nervous pressure .If some drops of olives and honey are mixed in the roses, it makes a miraculous effect, eliminates mental stress and feel nervous.
Drinking water adds the opportunity to absorb the disease against the diseases, and the cheaper body gets away. Regarding the benefits of this period, the physicians consider it naturally useful medicine.
Transparent, cool and pure roses are a blessing to protect eyes from fungal diseases .It keeps the eyes clean. Provides protection from skin disease.
Drinking nausea roses reduces the severity of physical diseases. It becomes very good for stomach diseases, it becomes very good for it. It is very useful to eliminate the poisonous substances in blood. Which does not cause problems soon. Arq E Gulab Husn O Sehat Ka Khazana
Modern research has proven that ingredients in natural goods are magical effects and this natural blessing is popular throughout the world in spite of the amazing advantages of the erection roses.

In order to save headaches from heat, it is easy to keep the rope on the skin. This period is also useful in the nose of nausea. Drinking fat is removed from the sun .Chains and pregnant women can be cured in every disease. It is useful to feed it in the wound of the skin .It is a matter of humility and goodness .Very saves from the heart.
Date published: 2019-03-24.

sourceUrduPoint.

Tags
Show More

Mushahid Hussain

My Name is Mushahid Hussain Alvi I am a Web Designer

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Back to top button
Close
%d bloggers like this: