Aankh Ke Infection Aur Aankh Ki Phinsi

0
1
Aankh Ke Infection Aur Aankh Ki Phinsi
Aankh Ke Infection Aur Aankh Ki Phinsi

Aankh Ke Infection Aur Aankh Ki Phinsi

Aankh Ke Infection Aur Aankh Ki Phinsi

آنکھیں انسانی جسم کا سب سے نازک اور حساس عضو ہیں جو حواس خمسہ میں سب سے زیادہ نفیس اور پیچیدہ‘ہونے کے ساتھ ساتھ انسان کے لئے سب سے زیادہ اہم بھی ہیں ۔اس لئے قدرت نے اس کی حفات کے لئے بہت انتظامات کررکھے ہیں ۔یہ ہڈیوں کے خول کے درمیان ہوتی ہے۔ جس میں پلکیں ہوتی ہیں ‘پپوٹے ہوتے ہیں جو دیکھنے کے وقت اور خطرے کے وقت جلدی جلدی کھلنے اور بند ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


آنکھوں میں آنسوؤں کی شکل میں ہمہ وقت ایک نمی موجود رہتی ہے یہ دراصل آنکھوں کی صفائی کا قدرتی اینٹی سیپٹک محلول لیکوئیڈ لائی سوزوم (Lysozome)ہوتا ہے۔جو آنکھوں کو نم رکھنے کے ساتھ ساتھ بیرونی خرابیوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے جیسے جراثیم گردو غبار ‘آلودگی وغیرہ۔

یہ آنسو ان غدود کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں جو آنکھوں کے اُوپر ہوتے ہیں ۔

آنسو آنکھوں کے ڈھیلوں کی صفائی کرتے رہتے ہیں پھر یہ آنکھوں کے اندرونی کونے میں موجودآنسو کی نالی(Tear duck)
کے ذریعے ناک میں پہنچ جاتے ہیں۔
آنکھوں کو سامنے سے دیکھنے پر سیاہ رنگ کی پُتلی دکھائی دیتی ہے ۔یہ گویا آنکھوں کا دروازہ ہے ۔روشنی اس کے ذریعے آنکھوں کے اندر جاتی ہے اس کے بعد چیزیں دکھائی دیتی ہیں ۔پتلیوں کے اردگرد آئرس(Iris)ہوتا ہے جو اپنے آپ کو روشنی کی کمی بیشی کی مطابقت میں کرتی ہوئی پتلیوں کو تحریک دیتا رہتا ہے ‘آئرس(Iris)کے اردگرد سفید رنگ کا بال(sclera)ہوتا ہے ۔
اگر آپ آنکھوں کا اندرونی معائنہ کریں تو اس میں آپ کو کئی تہیں دکھائی دیں گی ۔اگلے حصے میں ایک شفاف ‘سخت کورنیا(cornea)ہوتا ہے جو آنکھوں کے بیرونی لینس کا کام کرتا ہے ۔آنکھوں کے پچھلے حصے پر ریٹینا (retina)ہوتا ہے ۔کو رنیاکا کام ریٹینا(retina)کو مناسب روشنی فوکس کرکے دینا ہوتا ہے ۔اس کے پیچھے آئرس(Iris)ہوتا ہے اور اس کے فوراً بعد کر سٹالین لینس(Crystallin lens)ہوتا ہے جو اپنی رنگت یا ساخت ‘فوکس کی مطابقت کیلئے تبدیل کرتا رہتا ہے ۔
لینس کے عقب میں ایک شفاف جیلی نما چیز ہوتی ہے جو آنکھوں کے اندرونی حصوں کو بھر دیتی ہے ۔
آنکھوں کے عقب میں ایک ہلکی حساس کوٹنگ یالکیرسی ہوتی ہے جو آنکھوں کا اہم ترین حصہ ریٹینا ہے ۔
روشنی پتلیوں کے ذریعے آنکھوں میں داخل ہو کر ریٹینا کے حساس خلیات میں جا کر دوحصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے ۔جسے روڈز (rods)کونز (cones)کہتے ہیں ۔
یہ ایک ایسی لہر کوتحریک دیتے ہیں کہ جو Optic nervesکے ذریعے دماغ میں جاکر دیکھنے کاحکم دیا کرتی ہے اور اس Optic nerves کے ساتھ ہی بلائنڈ اسپاٹ(Blind spot)موجود ہوتے ہیں اور اس جگہ کوئی بھی روڈز (Rods)یا کورنز(Cornes)نہیں بنتے۔آنکھیں چونکہ حساس ترین انسانی عضوہیں اس لئے ان میں پیدا ہونے والی کسی بھی خرابی کی صورت میں فوراً ان کی طرف توجہ دینی چاہئے۔وہ علامات جو آنکھوں کی کسی خرابی کی طرف اشارہ کرتی ہیں وہ یا تو خود آنکھوں میں خرابیوں کی ہوتی ہیں یا آنکھوں کے خول میں کسی خرابی کی نشانی ہوتی ہیں ۔بہر حال آنکھوں کے حوالے سے جو بھی خرابیاں ظاہر ہوں ان پر فوری توجہ دے کر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔
آنکھوں کے عمومی انفیکشنز اور ان کی علامات
پپٹوں کی سوزشBlepharitis
آنکھوں کے انفیکشن کی اس قسم میں پپوٹے دُکھتے ہیں ‘اور سرخ ہوجاتے ہیں ۔ہلکی خارش اور صبح اٹھنے کے بعد پپوٹوں کا ایک دوسرے سے چپک جانا عمومی علامات ہیں اس کا سبب کسی قسم کی الرجی یا جلد پر کسی قسم کی حساسیت کا اُبھرنا بھی ہو سکتا ہے ۔


آشوب چشم(Conjuctivitis):

آنکھوں کے سفید حصوں کا خون کی طرح سرخ دکھائی دینا ان میں سوزش اور تکلیف بھی ہونا‘آنکھوں سے پانی بہنا ‘آنکھوں سے گہری سفید یا زردرطوبت کا اخراج ہونا آشوب
چشم(Conjuctivitis):

کی عمومی علامات کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے ۔اس صورت میں بھی صبح کے وقت پپوٹے ایک دوسرے سے چپک جاتے ہیں ۔
اگر یہ علامت صرف ایک آنکھ میں ہیں تواس کا سبب کسی قسم کا بیرونی عنصر ہو سکتا ہے ۔جیسے گردوغبار کا کوئی ذرّہ آنکھوں میں چلا گیا ہو اور اگر یہ دونوں آنکھوں میں ہے تو اس کا سبب کسی قسم کا شدید انفیکشن یا الرجی ہو سکتا ہے ۔
اگر بچہ اس تکلیف کے ساتھ بیمار بھی ہو یعنی اسے بخار بھی آرہا ہو تو پھر یہ خسرہ (Measles)یا کبھی کبھی ہونے والی بیماری کا واسا کی کی علامت بھی ہو سکتی ہے ۔

آنکھوں کی پھُنسی (Styes):

اس قسم کے انفیکشن کو آنکھوں کی پھنسی (Styes)یا سرخ بادہ بھی کہتے ہیں دکھتی ہوئی سرخ ‘سوجی ہوئی ورم زدہ آنکھیں اس انفیکشن کی واضح علامت ہوتی ہے ۔سوزش کے ساتھ پھنسی کادہانہ بھی رکھتا ہے ۔
آنسو کی نالی کی بندش

(Blockage of tear duck):

بچوں کی آنکھوں میں ہر وقت آنسو بھرے ہوئے دکھائی دیں یعنی آنکھوں میں پانی دکھائی دے اور جب یہ پانی خارج ہوتو یہ بہت گاڑھی رطوبت کی صورت میں ہو۔
اس کا سبب آنسو کی نالی(Tear duck)بلاک ہونا ہو سکتا ہے ۔اس کا اثر دونوں آنکھوں پر ہو سکتا ہے ۔
آنکھوں کی براہ راست خرابیاں سفید موتیا(Cataract)
پتلیوں کے ساتھ ایک واضح طورپر سفیددھبہ دکھائی دے یہ مرض سفید موتیا (Cataract)کی علامت ہے اور یہ پیدائشی بھی ہو سکتا ہے ۔

بصارت کی کمزوری:

بچہ چیزوں کو قریب سے دیکھنے کی کوشش کرے۔اس کوشش میں اس کی آنکھوں پر دباؤ کے باعث بھینگا پن بھی پیدا ہو جائے ۔یہ اس بات کی علامت ہے کہ بچے کی قریب کی نگاہ کمزور ہو چکی ہے۔
بچہ پڑھتے وقت کتاب کو خود سے بہت قریب کرلے یعنی اپنی آنکھوں کے پاس کر لے یا بلیک بورڈوغیرہ کے پاس جا کر دیکھنے کی کوشش کرے بچے کی دور کی نگاہ کمزور ہونے کا امکان ہے ۔یہ خرابی چھوٹے بچوں میں ذرا کم ہوتی ہے لیکن بڑوں میں عام طور پر پائی جاتی ہے ۔

بھینگاپن(squint):

بچہ تر چھے انداز سے دیکھا کرے یعنی اس کی نگاہوں کا زاویہ درست نہ ہو۔یہ بھینگے پن کی نشانی ہے ۔
ان کے علاوہ آنکھوں میں واقع ہونے والی اور بھی خرابیاں یا امراض ہیں جن کا تذکرہ یہاں نہیں کیا گیا۔لیکن یہاں یہ بات دہرادینا پھر ضروری ہے کہ کسی بھی خرابی کی صورت میں آپ اس کا علاج خود سے کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ مستندڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔
آنکھ کی پھنسی

نوعیت:

آنکھ کی پھنسی(Styes)جسے سرخ بادہ بھی کہا جاتا ہے ایک بیکٹیریل انفیکشن کا نام ہے جو کہ Staphylococealنامی بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے ۔جو پپوٹوں پر اس جگہ داخل ہو جاتے ہیں جہاں پلکیں اُگتی ہیں ۔وہاں اس کا اثر ہوتا ہے اور دانے ہو جاتے ہیں ۔یہ عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب کوئی بچہ اپنے گندے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں کو ر گڑ تاہے۔
عام طور پر یہ آنکھ کی پھنسی انفیکشن کے حامل بیکٹیریا ناک اور گلے وغیرہ کی جلد کے اُوپر ہوتے ہیں اور کوئی نقصان نہیں پہنچاتے لیکن اگر یہ جلد کے اندر داخل ہو جائیں تو پھر ان کی وجہ سے شدید قسم کا انفیکشن ہو جاتا ہے ۔
انفیکشن کے نتیجے میں پیپ نکلنے لگتی ہے جس میں زندہ سفید خلیات اور بیکٹیریا کے ساتھ ساتھ خلیات کا مُردہ مادّہ بھی باہر آتا رہتا ہے‘ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک آنکھ کی پھنسی (Styes) ختم نہ ہو جائے یا پھر بڑی ہو کر پھٹ نہ جائے۔
کچھ بچوں کو آنکھ کی پھنسی (Styes)بار بار نکلتی ہے ۔اس کا سبب یہ ہوسکتا ہے کہ وہ یا تو اس کے جرثومے لئے گھومتے ہوں یا پھر ان کے جسم کا مدافعتی نظام آنکھ کی پھنسی (Styes)کے انفیکشن کے خلاف مدافعت کرنے میں کمزور ہو گیا ہو۔
آنکھ کی پھنسی (Styes) خطر ناک تو نہیں ہوتی لیکن ان میں تکلیف بہت ہوتی ہے ۔

علامات:

بچے کی آنکھوں کے پپوٹوں پر سرخی اور سوجن ہو جاتی ہے ۔
سوجن بڑھنے لگتی ہے اور دو تین دنوں میں ہلکے پیلے رنگ کے دانے سے بن جاتے ہیں ۔
کیا کرنا چاہئے؟
اگر آنکھ کی پھنسی (Styes)خود سے ٹھیک نہ ہو رہی ہوتو پھر بہتر ہے کہ ان میں موجود رطوبت یا پیپ نکال دیں۔
آنکھ کی پھنسی (Styes)کو پھاڑ کر پیپ کبھی نہ نکالیں بلکہ اس کا طریقہ یہ ہے کہ روئی کا بڑا سا پھایا بنا کر اسے گرم پانی میں ڈبو کر بچے کی آنکھ پر کم از کم بیس منٹ تک رکھے رہیں اور اس عمل کو جب تک ضرورت محسوس کریں دُہراتی رہیں ۔
جب آنکھ کی پھنسی (Styes) پھٹ جائیں تو بہت آہستگی اور نرمی کے ساتھ جراثیم سے پاک یا اینٹی سیپٹک محلول سے (جو حساس جلد کے لیے تیار شدہ ہو)بھگوتی ہوئی روئی سے گندے مواد اور خون کو صاف کرلیں ۔گندے مواد کو صاف کرنے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کہ کہیں یہ مواد دوسری آنکھ کی طرف جا کر وہاں بھی انفیکشن نہ پیدا کردے۔
مواد نکالنے کے بعد اس پورے حصے کو پانی سے صاف کرکے ڈاکٹر کے تجویز کردہ اینٹی بایوٹک قطرے یا مرہم استعمال کریں ۔اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو بھی خوب اچھی طرح صاف کرلیں ۔
اگر آنکھ کی پھنسی یا سُرخ بادہ (Styes) اپنے سائز میں بہت بڑی ہوں یا ان میں تکلیف ہورہی ہوتوپھر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ڈاکٹر پھر ناک اور منہ کی رطوبت کا کیمیائی تجزیہ کروا کر یہ معلوم کرنے کی کوشش کرے گا کہ بیکٹیریا کہاں کہاں پیدا ہورہا ہے ۔

احتیاط:

بچوں کو ہر وقت ہاتھ دھونے کی تلقین کر تی رہیں ۔
بچوں کو ناک ہاتھ سے صاف کرنے کی اجازت نہ دیں ۔انہیں ہدایت کریں کہ وہ اس ضرورت کے لیے اپنے ساتھ رومال یا ٹشو پیپرز ساتھ رکھا کریں ۔
اگر آپ یہ محسوس کریں کہ بچے کو آنکھ کی پھنسی (Styes)مسلسل ہونے لگی ہے تو پھر اس کی غذا میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کی مقدار زیادہ کردیں ۔
اگر بچے کی آنکھیں دُکھنے آرہی ہوں تو باہر جاتے ہوئے انہیں دھوپ کے چشمے لگانے کی ہدایت کریں ۔
مریض بچے ایسے ماحول میں نہ رہیں جہاں دھواں بھرا ہوا ہو ۔دھوئیں سے آنکھ کی پھنسی (Styes) کی شدّت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔
ضمنی دوائیں اور علاج
چینی طبی فلسفے کے مطابق آنکھیں جگر کے حساس آلے کی حیثیت رکھتی ہیں ۔اس لئے جب آنکھوں میں کوئی خرابی ہوتی ہے تو اس نظرئیے کے تحت جگر کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔
قدرتی طریقہ علاج میں غذاؤں پر دھیان دیا جاتا ہے اور مختلف غذاؤں کے ذریعے خرابی دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ہومیو پیتھی میں اس کے لئے کئی دوائیں موجود ہیں مثلاً پل (Staphisagria) 6Cہر گھنٹے کے بعد مسلسل دس دنوں تک دینے کی ہدایت کی جاتی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-26

Eyes are the most delicate and sensitive aspects of the human body, which are the most precious and complicated as well as the most important in humans. Thus, power has made a lot of arrangements for its hunting. It is between the bones of the bone. In which the eyelids are eyed ‘are eyelids that have the ability to open and close as soon as possible at the time of viewing and at risk.

There is a moisture in the form of tears in the eyes. This is actually the natural anti-sapphire solution of eye-cleaning, Lysozome. It keeps eye-catching as well as protect from external disorders such as germination. Balloon pollution etc.

These tears are produced through the glands that are above the eyes.

Tear ducks are cleaned in the inner inner corner of the eye,
Through the nose.
The eyes are visible in front of the eyes in front of the eyes .It looks like an eye door .The light goes through the eyes, then things show up .The eyelashes around the Iris are themselves Lack of light keeps movement in the thickness of the beans stimulating ‘sclera around the Iris.

If you have eye inspections, you will see several layers .In this case, there is a transparent ‘cornea’ that serves eye vision lens .And on the back of the retina, The renaissance is to give retina to the appropriate light by focusing on it. It is followed by Iris, and it is immediately followed by crystallin lens that has its own color or structure. Changes for compatibility.

The lens’s vein has a transparent jellyine thing that fills the inner parts.
Eye-rear has a light sensitive coating aquarium, which is the most important part of the eye retina.
The light is inserted into the eyes through thin eyes and goes into sensitive cells of retina and is divided into dots. As the rods are called cones.
They examine a wave that allows brain movements through optic nerves and the blind spot exists with its optic nerves, and in any place there is no Rods or Cornes, Do not be
Eyes Since most of the most human organs, therefore, they should immediately be considered in case of any disorder that occurs in them. Those symptoms that point to any disorder of eyes are either in their own eyes or errors. There is a sign of an error in the eyelashes. However, immediate attention to any of the problems shown by your eyes should be addressed by the doctor.

Eye’s general infections and their symptoms
Blepharitis syrupitis
This type of eye infection appears to be gluttonous and red. It is common symptoms of skin piercing and eyelashes after each morning and in the morning, causing some kind of sensitivity on any skin or skin. May be .

Conjuctivitis:

Redheading the eyes of white eyes as blood, it also causes inflammation and discomfort. ‘Flowing water with eyes’ White or yellow adrenaline emitted deeper with eyes (Conjuctivitis)
The common symptoms are calculated in the category.
In this case, even in the morning the eyelids stick to each other.
If these symbols are in just one eye, it can be an external element. Some particles of such germs have gone into the eye and if it is in both eyes, it can cause some kind of infection or allergy. Is .
If the child is also ill with this problem – even if he feels fever, then it may also be a sign of measles or occasional disorder.

Styes:

Such types of infections are also known as styes or red poultry. The red-colored sore eyes are a clear sign of this infection.
Tissue closure closure

(Blockage of tear duck):

Show the tears filled with the eyes of your children at all times, that can be seen in the eyes of the eye and when it comes out of water, it is very thick. Aankh Ke Infection Aur Aankh Ki Phinsi

This may cause a tear duck block. It can be affected by both eyes.
Eyes of direct eyes white motives
A clearly visible white with thin leaves, this disease is a symbol of cataract and it can be born.

Visual weakness:

The child should try to see things closely. In this effort, pressure on her eyes also generates density.
It is a sign that the child’s close sight has become weak.
Children study themselves very closely, reading their eyes or trying to go to the black boarder, while studying the child, it is likely to reduce the child’s vision. This error is very small in small children, but the elderly I usually get it. Aankh Ke Infection Aur Aankh Ki Phinsi

Squint:

The child should be seen in a wide variety of ways – the angle of his eyes should not be correct.
This is a sign of a flaw.
Apart from this, there are other types of diseases or diseases which are not mentioned in the eyes. But here it is necessary to repeat that if you do not try to treat it in any case, do not try to do it yourself, Refer to

Eye-catching:

Nature
Styes, also called Red Vegetables, is the name of a bacterial infection that is caused by bacteria called Staphylococeal.
Those who enter the place where the eyelids grow .There is an effect on it and it becomes normal .It usually occurs when a child fears his eyes with his dirty hands.
Usually it is above the skin of the bacterial nose and throat etc. with eye-catching infections, and does not harm them, but if they enter the skin, they cause severe infection. Aankh Ke Infection Aur Aankh Ki Phinsi

As a result of infection, the pep starts to move, which includes living cell cells and bacteria as well as the dead substance remains’ This chain continues until the end of the styes or Do not get scattered.
Some children get styes repeatedly. This may cause either to rotate for germs or to protect their body’s immune system against the infection of eye-styes. I’m weak.

Styes are not risky, but there is a lot of discomfort.

Symptoms:

Baby eyebrows are headed and swollen.
Swelling begins to grow and becomes light yellow in two or three days.
What should I do? Aankh Ke Infection Aur Aankh Ki Phinsi
If Styes are not getting well, then it is better to remove the moisture or the pipe available in them.

Never throw the pipe by tearing the styes, but its way is to prevent it from dipping it in hot water for at least twenty minutes and keeping it in action. Feel the need to repeat.
When styes are buried, clean and dry the dirty material and blood from the bacterial or anti-sapphire solution (prepared for the sensitive skin) very quickly and easily.
Cleansing dirty materials requires a lot of caution that the material should go to the other eye and create infection there.
After removing the ingredients, clean the whole section with water and use the doctor’s antibiotic drops or ointment. Then clean your hands well well.
If eye strokes or styes are too large in their size or have trouble, refer to the doctor. Aankh Ke Infection Aur Aankh Ki Phinsi
The doctor will then try to find out where bacteria is being generated by taking chemical analysis of nose and moisture.

Be careful:

Keep loving the kids all over the time.
Do not allow children to clean them with nose hand. They should direct them with rhyme or tissue paper for this requirement.
If you feel that the baby stays constantly styes, then increase the amount of fresh fruit and vegetables in its diet.

If the eyes of the child are coming, then go out and guide them to sunshine.
Do not stay patient in an environment where the smoke is filled. Increasing the styes intensity increases. Aankh Ke Infection Aur Aankh Ki Phinsi
Side medicines and treatments
According to a Chinese medical philosophy, eyes are considered as a liver sensitive device. Therefore, when there is an error in eyes, the liver is also treated under this view. Aankh Ke Infection Aur Aankh Ki Phinsi
Natural remedies are treated on the nutrients in the treatment and try to remove distortion through various nutrients. There are many medicines available in the hemiophalus, such as Staphisagria 6C Are done
Date published: 2019-03-26.

sourceUrduPoint.

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.